کولکاتا: وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن اتحاد کے نام کو لے کر زبردست تنقید کی۔اپوزیشن رہنماؤں پر بھی بھڑاس نکالی۔ اس کے بعد بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی نے نریندر مودی کو نشانہ بنایا۔ ان کے مطابق وزیراعظم کو اپوزیشن اتحاد کا نام انڈیا پسند آیا۔ اسی وجہ وہ بار بار اس کا نام لے رہے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ کر رہے ہیں۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی جتنا اس نام کو برا بھلا کہیں گے۔ اس کی جتنی تنقید کریں گے لوگ اتنی ہی تیزی اس کے قریب آئیں گے۔
-
"Thank you to Prime Minister @narendramodi. I believe he is impressed with the name - INDIA.” - Smt. @MamataOfficial
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) July 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
India is our motherland. The more @BJP4India leaders link hateful words to the name, the more we'll assume that they're impressed by it.#INDIAforMANIPUR pic.twitter.com/mXTq51rCJW
">"Thank you to Prime Minister @narendramodi. I believe he is impressed with the name - INDIA.” - Smt. @MamataOfficial
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) July 25, 2023
India is our motherland. The more @BJP4India leaders link hateful words to the name, the more we'll assume that they're impressed by it.#INDIAforMANIPUR pic.twitter.com/mXTq51rCJW"Thank you to Prime Minister @narendramodi. I believe he is impressed with the name - INDIA.” - Smt. @MamataOfficial
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) July 25, 2023
India is our motherland. The more @BJP4India leaders link hateful words to the name, the more we'll assume that they're impressed by it.#INDIAforMANIPUR pic.twitter.com/mXTq51rCJW
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا وزیراعظم کا شکریہ۔ وزیراعظم کو نام پسند آیا۔ وزیراعظم کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے بھی اس نام کو قبول کر لیا ہے ۔صحافی ہمیشہ سوال کرتے ہیں اس لیے انہیں کچھ کہنا پڑتا ہے۔ اب ان کی مرضی وہ کس طرح سے اور کس انداز میں اس کا نام لیتے ہیں۔
اپوزیشن اتحاد پر وزیر اعظم کا بیان: نئی دہلی میں بی جے پی کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ ہوئی۔ وہاں موجود لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے بی جے پی ممبران کے نام ایک پیغام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ اپوزیشن نے اس نام کے ذریعہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے الزام لگایا کہ اپوزیشن انڈیا کا نام استعمال کر کے ہم وطنوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہےاس سے انہیں کوئی سیاسی فائدہ نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:Actor Anirban Bhattacharya وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں ایوارڈ لینے پر اداکار انیربن کو سخت تنقیدوں کا سامنا
نریندر مودی نے اپوزیشن کو نشانہ بنایا: ترنمول کانگریس کے کئی لیڈروں نے بھی اس پر ردعمل ظاہر کیا۔ ترنمول لیڈر اور وزیر ششی پنجا نے کہاکہ وزیراعظم خوفزدہ ہیں۔ انڈیا کے نام سے واضح ہے کہ یہ تمام مذاہب، تمام زبانوں کا مجموعہ ہے۔ یہاں موجود سیاسی جماعتوں میں کانگریس نے ہندوستان کی جدوجہد آزادی میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ لیکن جدوجہد آزادی میں بی جے پی یا آر ایس ایس کا کوئی حصہ نہیں تھا۔ بلکہ ان کی انگریزوں کو بیل آؤٹ کرنے کی تاریخ ہے۔