ETV Bharat / state

بنگال میں گلوبل ایڈوائزری بورڈ کی تشکیل - ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو

طویل مدت سے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ریاست کی معیشت کا جائزہ لینے کیلئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے گلوبل ایڈوائزری بورڈ تشکیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اس کمیٹی کی قیادت نوبل انعام یافتہ ابھیجیت ویانک بنرجی کے سپرد کیا ہے۔

بنگال میں گلوبل ایڈوائزری بورڈ کی تشکیل
بنگال میں گلوبل ایڈوائزری بورڈ کی تشکیل
author img

By

Published : Apr 6, 2020, 8:57 PM IST

ریاستی سیکریٹریٹ نوبنومیں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ ’گلوبل ایڈوائزری بورڈ‘لاک ڈاؤن کے بعد ریاست کی معاشی صورت حال پر تجزئیہ کرے گی اور اپنے تجاویز پیش کرے گی۔

بنگال میں گلوبل ایڈوائزری بورڈ کی تشکیل
بنگال میں گلوبل ایڈوائزری بورڈ کی تشکیل

نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بنائک بندو پادھیائے کے علاوہ اس بورڈ میں ڈاکٹر سروج سرکار، ڈاکٹر ابھیجیت چودھری اور سوکمار مکھوپادھیائے بھی شامل ہوں گے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ اس بورڈ میں مزید افراد شامل کئے جائیں گے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں 21روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔اس کی وجہ سے ملک بھر میں عوامی ٹرانسپورٹ بند ہیں، اسکول،کالج اور دیگر تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔اس کے علاوہ تجارتی سرگرمیاں بھی بند ہیں۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ماہرین کی یہ کمیٹی براہ راست وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کو مشورہ دیں گے۔اس کمیٹی کے مشورے پر ریاستی حکومت کام کرے گی۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاستی حکومت اپنے بل پر کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہے۔مرکزی حکومت کی طرف سے کوئی مدد نہیں مل رہی ہے۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ جوکچھ مل رہا ہے وہ بہت معمولی ہے۔

شمالی بنگال میں چائے باغات بند ہونے کی وجہ سے ورکروں کو مالی بحران کا سامان ہے۔مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت کو چائے باغات کھولنے ہدایت دی ہے۔تاہم ریاستی حکومت نے اب تک چائے باغات کھولنے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالمپونگ میں چائے باغات ورکرس خوفزدہ ہیں کہیں وہ کورونا وائرس سے متاثر نہ ہوجائے۔خوف کی وجہ سے کام پر لوٹنا نہیں چاہتے ہیں۔ گارڈین ٹی ایسوسی ایشن سے معاملہ میں بات چیت کی گئی ہے۔ حالات کنٹروں میں آنے کے بعد ہی چائے باغات کھولنے پر فیصلہ کیا جائے گا۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے فیک نیوز پھیلانے والوں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اس پر سختی سے نمٹاجائے گا۔کچھ سیاسی جماعتیں اس میں ملوث ہیں۔اب تک مرکزی حکومت کی جانب سے کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بیلیا گھاٹا آئی ڈی اسپتال اور ایس ایس کے ایم اسپتال بہت بہترین کام کررہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے۔مگر یہ صورت حال زیادہ دنوں تک نہیں رہ سکتی ہے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ بنگال میں دوائیوں کی قلت نہیں ہے۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے 5لاکھ پی پی ای کا آرڈر دیا ہے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ ہم نے جو ماس کے آرڈر دئے تھے مگر ریاستی حکومت کو مرکزی حکومت کی جانب سے کوئی مطلوبہ تعداد میں ماس نہیں مل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.