ETV Bharat / state

'بنگال میں لیبر قوانین میں کبھی بھی تبدیلی نہیں کی جائے گی' - سخت الفاظ میں مذمت

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن اور کورونا بحران سے نکلنے کیلئے مغربی بنگال کبھی لیبرقانون کو حتم نہیں کرے گی۔

'بنگال میں لیبر قوانین میں کبھی بھی تبدیلی نہیں کی جائے گی'

author img

By

Published : May 13, 2020, 10:29 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی کے زیرا قتدار ریاستوں کے کورونا بحران سے نمٹنے کیلئے لیبر قانون کو ختم کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی مزدوروں کو ا ن کے حقوق سے محروم کرے کی کوشش کررہی ہے۔

'بنگال میں لیبر قوانین میں کبھی بھی تبدیلی نہیں کی جائے گی'
'بنگال میں لیبر قوانین میں کبھی بھی تبدیلی نہیں کی جائے گی'

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کویڈ۔19سے فوری طور پر راحت ملنے کی کوئی امید نہیں ہے۔دیہی بنگال میں انفراسٹکچر کو بہتر بنانے ہم بنگال کی معیشت کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا بحران سے نمٹنے کیلئے بی جے پی کی زیرریاستیں لیبر قوانین میں تبدیلی کررہی ہے۔ان ریاستوں میں ملازمین اور ورکر زیادہ کام کریں گے اور روپے کم ملیں گے اور انہیں روزگار کی کوئی سیکورٹی نہیں ہوگی۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات کی ہم کبھی بھی حمایت نہیں کریں گے اور نہ ہم اس کو بنگال میں نافذ کریں گے۔ہم لیبر قوانین کی مکمل پاسداری کریں گے اور ہماری کوشش رہے گی دوسری ریاستوں سے لوٹ کرآئے ورکروں کو روزگار سے جوڑا جائے۔ایسے لوگوں کو منریگا 100دن کام سے جوڑا جائے گا۔

خیال رہے کہ ممتا بنرجی کا یہ تبصرہ اترپردیش اور مدھیہ پردیش حکومت کے ذریعہ کورونا وائرس کے بحرا ن سے نکلنے کیلئے کاروبار اور باہر کی کمپنیوں کو لبھانے کیلئے لیبر قانون کوختم کئے جانے کے بعد آیا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال حکومت کی کوشش رہے گی جلد سے جلد منریگا اسکیم کی شروعات کی جائے۔انہوں نے کہاکہ 25مارچ سے جاری لاک ڈاؤن سے نکلنے کیلئے ہم تیزی سے کام کررہی ہے اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے کے بعد ہم کام کریں گے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ میرے خیال سے دیہی بنگال میں معیشت کی بحالی کے زیادہ امکانات ہیں اور دیہی بنگال کی معیشت ہماری طاقت ہے اور ضرورت ہے کہ پورے ملک کیلئے روٹ میپ تیار کیا جائے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ کویڈ19سے زیادہ خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور ہم اس پر قابو پالیں گے اور اس بیماری کی وجہ سے ’کاروبار زندگی‘ نہیں روک سکتی ہے ۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی لیڈران بنگال میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے ضلع انتظامیہ اور پولس افسرا کو انتظامیہ کو ہدایت دی کہ سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔فرقہ پرستی پھیلانے اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہگلی کے تیلنی پاڑہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔جس میں کئی درجن مکانات جلادئیے گئے ہیں۔

بنگال میں راشن کی تقسیم پر اپوزیشن کی تنقیدوں کا سامنا کرنے کے دوران ممتا بنرجی بنرجی نے افسران سے کہا ہے کہ راشن کی تقسیم میں کسی قسم کی شکایت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ممتا بنرجی نے محکمہ صحت افسرا سے کہا کہ بارش کا موسم آرہا ہے۔اس درمیان ڈینگو کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس لئے اس سے بھی نمٹنے کیلئے پہلے سے ہی تیاری کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.