مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتابنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں ڈاکٹرس، نرس، طبی عملہ، پولس اہلکار، حکومت کے افسران، پیرا میڈیکل، ایمرجنسی عملہ اور صفائی عملے کو دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو اپنی زندگی کو ہرروز خطرے میں ڈال کر کورونا وائرس کا مقابلہ کررہےہیں۔

انسانیت کی خدمت اور کرونا وائرس کے خلاف جد وجہد کررہے لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہے ۔یہ لوگ اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر روزانہ کام کررہے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ہم سب مل کر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھ کر ایک دوسرے کی مدد کریں ۔
ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے تین نئے کیس سامنے آئے تھے اس کے ساتھ کل مریضوں کی تعداد 18ہوگئی ہے۔تاہم مختلف اسپتالوں کے آئسولیشن میں داخل 21مریضوں کی رپورٹ کا انتظار ہے۔اب تک بنگال میں ایک 58سالہ مریض کی موت ہوئی ہے ۔
کل جن تین خواتین کی رپورٹ مثبت آئی ہے ان میں دو خواتین میں سے ایک کی عمر 76برس اور ایک کی عمر 56برس ہے ۔یہ تینوں کورونا وائرس کے مریض کے رابطے میں آئے تھےاور اس مریض کا علاج پرائیوٹ اسپتال میں ہورہا ہے ۔یہ خواتین بھی گزشتہ کئی دنوں سے قرنطینہ میں تھیں ۔
جب کہ تیسری خاتون شمالی بنگال کی ہیں ۔مگر یہ خاتون کورونا وائرس سے متاثر کس طرح ہوئ اس کی تفصیلاات حاصل کی جارہی ہے ۔
کل تک مغربی بنگال میں35,000ہزار افراد قرنطینہ میں ہیں ۔ان میں کئی لوگ اپنے گھر میں ہیں جب کہ کچھ مختلف اسپتالوں کے آئسولیشن وارڈ میں ہیں ۔سنیچر کو 68نئے مریض کو داخل کرایا گیا ہے ۔