ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjee ملک میں 2024 کے عام انتخابات تبدیلی کےلئے ہوں گے

author img

By

Published : May 2, 2023, 5:56 PM IST

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ 2024 عام انتخابات عام لوگوں کے لئے ہی ہوگا۔ بھارت کے عوام 2024 میں ملک میں انقلابی تبدیلی کے لئے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے جس میں بی جے پی کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عام انتخابات 2024 ملک میں تبدیلی کے لئے ہوگا

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ٹی ایم سی کے تیسرے مرتبہ اقتدار میں آنے کے دو سال مکمل ہونے پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بی جے پی کے خلاف جم کر بھڑاس نکالی۔بی جے پی کو ملک کے لئے خطرہ قرار دیا۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ 2024 عام انتخابات عام لوگوں کے لئے ہی ہوگا۔بھارت کے عوام 2024 میں ملک میں انقلابی تبدیلی کے لئے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے جس میں بی جے پی کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • India deserves change for better. There’s no bigger a power than the power of people. On the occasion of Maa-Mati-Manush-Divas, I urge everyone to unite against Jumla Politics. When all opposition parties come together, BJP will lose the battle & India will win the war against… pic.twitter.com/Kt6nSKnu1d

    — Mamata Banerjee (@MamataOfficial) May 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے کہاکہ مرکز میں ایک ایسی حکومت ہے جو عوام مکو چین سے رہنے نہیں دے رہی ہے۔حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے عام لوگ پریشان ہیں اور بے یارو مددگار ہیں۔ملک کی تمام ریاست میں لوگ پریشان ہیں۔عام کا غصہ جب پھوٹ پڑے گا تو اس وقت کیا ہو گا کسی کو معلوم نہیں۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ 2024 میں عام لوگ ملک میں انقلابی تبدیلی کے لئے ووٹ ڈالیں۔ملک میں تبدیلی کا مطلب بی جے پی کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے لوگ اس وقت مایوس ہیں۔ اگلے عام انتخابات میں ان کی مایوسی واضح طور پر سامنے آئے گی کیونکہ جمہوریت میں عوام سے بڑھ کر کوئی طاقت نہیں ہوتی ہے۔ عوام کی طاقت ہی جمہوریت کی طاقت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار کی طاقت کے نشے میں چور لوگوں نے ایک بار پھر این آر سی کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔جملہ باز حکومت اس سے زیادہ کچھ کر بھی نہیں کرسکتی ہے۔ان کے پاس نوٹ بندی،این آر سی کے نام پر ظلم،مذہب اور نفرت کی سیاست کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:MP Abhishek Banerjee وزیر اعظم مودی من کی بات پر ابھیشیک بنرجی کا سوال

ممتابنرجی نے تمام اپوزیشن پارٹیوں کو ایک بار پھر ایک پلیٹ فارم پر آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہم بی جے پی کو شکست دیں گے اور ملک سے نفرت کی سیاست کو ختم کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.