بولپور: مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے بولپور میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی بجٹ 2023 کو موقع پرستوں کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کی۔
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے دعویٰ کیا کہ یہ بجٹ غریب مخالف ہے۔اس سے عوام کو کچھ ملنے والا نہیں ہے۔اس بجٹ سے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔اس بجٹ میں بے روزگاروں کے لئے کچھ نہیں ہے۔ بجٹ صرف ایک طبقے کے فائدے کو ذہن میں رکھ کر بنایا گیا ہے۔ اس بجٹ میں غریبوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔
بجٹ میں بے روزگاروں کے لئے کچھ نہیں: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی فی الحال بیر بھوم کے دورے پر ہیں۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی بجٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔اس بجٹ میں کچھ بھی نہیں ہے! کہا جاتا ہے کہ بجٹ بہت اچھا ہے، بجٹ میں بے روزگاروں کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا۔بے روزگاروں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔نوکریوں کی کوئی بات نہیں ہے۔ سو روزہ روزگار منصوبے کے پیسے کم کر دیے گئے۔ حکومت نے سب کچھ بیچ دی ہے۔
غریب مخالف بجٹ: وزیر اعلیٰ نے مرکزی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمت گیس کے غبارے کی طرح ہے۔ پہلے اس کی قیمت 700 روپے تھی ۔گیس سلینڈر کی قیمت میں اضافہ کرکے 1120 روپے کیا گیا،1120 سے بڑھا کر1170 روپے تک کیایعنی اس میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا۔گیس سلینڈر کی بڑھتی قیمت پر حکومت خاموش رہی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیکس سلیب میں تبدیلی،متوسط طبقہ اور تنخواہ دار ملازمین کو مرکزی وزیر کا تحفہ
مرکزی ٹیم اور ای ڈی سی بی آئی کو بھیجنے پر مرکز پر تنقید: وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے مرکزی ٹیم کو بار بار بھیجنے پر مرکزی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ آج تک مرکزی حکومت کسی بھی معاملے میں ثبوت پیش نہیں کر پائی ہے۔ مغربی بنگال کے وزرا اور رہنماوں کو پریشان کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔مرکزی حکومت جانچ ایجنسیوں کو اترپردیش کیوں نہیں بھیجتی ہے۔اتر پردیش میں ڈاکو سردار بیٹھے ہیں۔ آپ(اترپردیش کی حکومت) نے اناؤ عصمت دری کیس کے ملزم کو پیرول پر رہا کر دیا ہے۔اترپردیش میں بہت کچھ ہوتا ہے جانچ ایجنسیاں وہاں کیوں نہیں جاتی ہیں۔مغربی بنگال کے کسی اسکول کے مڈ ڈے مل میں مبینہ طور پر چھپکلی کے نکلنے پر مرکزی حکومت پورے معاملے کی جانچ کے لئے ٹیم بھیج دیتی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ یہ سب زیادہ دنوں تک نہیں چلنے والا نہیں ہے۔