ETV Bharat / state

'ہاٹ اسپاٹ سے متعلق کوئی سوال نہیں کرے گا'

author img

By

Published : Apr 13, 2020, 3:47 PM IST

ریاستی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی سے زیادہ اہم کوروناوائرس کو ختم کرنا ہے ۔غیرضروری سوال کرکے وقت برباد نہ کریں ۔

'ہاٹ اسپاٹ سے متعلق کوئی سوال نہیں کرے گا'
'ہاٹ اسپاٹ سے متعلق کوئی سوال نہیں کرے گا'

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے پر یس کانفرنس کے دوران اس وقت مشتعل ہوگئیں جب ان سے ہاٹ اسپاٹ سے متعلق سوال کیا گیا ۔ ملک کے عوام ویسے ہی بہت پریشان ہیں۔ اب ہاٹ اسپاٹ کولے کرانہیں اور زیادہ پریشان نہ کیا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت کیا ضروری ہے۔ ہاٹ اسپاٹ پربحث یا پھر کوروناوائرس کو جڑسے ختم کرنا۔ ہاٹ اسپاٹ کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔ لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے اس کانام لیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہاٹ اسپاٹ کچھ بھی نہیں ہے۔بلاوجہ اس کا نام لے کر لوگوں کو دہشت زدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس سے تو کچھ ہوگیا نہیں لیکن اتناضرورہے کہ ماحول بگڑسکتا ہے ۔

ممتابنرجی نے کہاکہ کوروناوائرس میں مبتلا مریض کن کن لوگوں سے ملااور کہاں کہاں گیا ۔ اس کی نشاندہی کی جاتی ہے ۔ اس کے بعد مریض سے ملنے والے تمام لوگوں کو جانچ کے دائرے میں لایاجاتا ہے ۔اس کو ہی ہاٹ اسپاٹ کہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کئی دنوں سے ہاٹ اسپاٹ کو لے کرہنگامہ کھڑا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حیرت کی بات ہے کہ میڈیا والے بھی اسے لے کرکھیل رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ سمجھنے کی بات یہ ہے کہ اس وقت کیا ضروری ہے۔لوگ اگر دہشت زدہ ہو جائیں گے تو کوروناوائرس سے نمٹنا مشکل ہی ناممکن ہو جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ملک کی دیگر ریاستوں میں کیا ہورہا ہے کیا نہیں اس سے مجھے کوئی دینا نہیں ہے۔ میں بنگال اور دیگر ریاستوں میں رہنے والے بنگال کے لوگوں کے لئے فکرمند ہوں ۔

ریاست میں کوروناوائرس بہت حد تک قابو میں ہے لیکن مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 95ہوگئی ہے۔

اس وقت بنگال میں 44ہزار افراد قرنطینہ میں ہیں۔ ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے پانچ ٹاسک فورسیس بنایا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.