کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے پریس کانفرنس میں گنگا گھاٹ کی خوبصورتی کیلئے کئی پروجیکٹوں پر بات کی۔West Bengal CM Mamata Banerjee Says Govt Start Arati At Ganga Ghat Like Uttar Pradesh
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے میئر سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گنگا گھاٹ کی صورت حال خراب ہوگئی ہے۔اس کی دیکھ بھال کیو ں نہیں ہورہی ہے۔۔مجھے گنگا گھاٹ کی خراب صورت پسند نہیں ہے۔ممتا بنرجی نے کولکاتا کارپوریشن کو اس پر فوری کام کرنے کی ہدایت دی۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ گنگا گھاٹ پر ایک جگہ بنائی جائے، جہاں مندر ہو، وہاں بیٹھنے کا انتظام ہو۔ میں کلکتہ کارپوریشن کو ہدایت دیتی ہوں کہ وہ اس صورت حال کو دیکھے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دیہی علاقوں میں اسپتال انتظامیہ کے رویے پر بھی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اسپتال علاج کرنے کے بجائے مریض کو رفر کردیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زچکی کے مریض کو ریفر کرنے کے دوران کبھی کبھی خواتین کی موت ہوجاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Mamata Congratulated Governor of Bengal ممتا بنرجی نے بنگال کے نو منتخب گورنر کو فون پر مبارک باد پیش کی
انہوں نے سیکرٹری صحت سے بھی کہا کہ وہ اس صورتحال کو سختی سے کنٹرول کریں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ پارٹنر کا موقع غیر اخلاقی طور پر لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔West Bengal CM Mamata Banerjee Says Govt Start Arati At Ganga Ghat Like Uttar Pradesh