ETV Bharat / state

Mamata On North Bengalڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم سیلاب سے متاثرہ شمالی بنگال میں بھیجی جا رہی ہے - مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت کی جانب سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم سیلاب سے متاثرہ شمالی بنگال میں بھیجی جا رہی ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم سیلاب سے متاثرہ شمالی بنگال میں بھیجی جا رہی ہے

author img

By

Published : Jul 17, 2023, 10:14 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پیر کو سیلاب سے متاثرہ شمالی بنگال میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم بھیج رہی ہیں تاکہ علاقے کو زیادہ نقصان ہونے سے بچایا جا سکے۔

ٹویٹر پر ممتا بنرجی نے کہاکہ میں کل سیلاب زدہ شمالی بنگال میں ایک اعلیٰ سطحی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم بھیج رہی ہوں، جس کی قیادت میرے وزیر آبپاشی کریں گے، جس میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ، آبپاشی اور زراعت کے سکریٹریز بھی شرکت کریں گے۔ شمالی بنگال کے اضلاع میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے ندیوں میں طغیانی ہے، سڑکیں بند ہیں، املاک کو نقصان پہنچا ہے اور لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔

  • Sending a high- level disaster management team tomorrow to flood- hit North Bengal under my Irrigation Minister and including Secretaries of Disaster Management, Irrigation and Agriculture. North Bengal districts have received heavy rainfall, rivers have swollen, roads have been…

    — Mamata Banerjee (@MamataOfficial) July 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ڈی ایم اور ایس پی این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی مدد سے جنگی بنیادوں پر راحت اور بچاؤ کام کر رہے ہیں۔ میں ذاتی طور پر نگرانی کر رہی ہوں اور اپنے سی ایس کو فیلڈ میں چوبیس گھنٹے صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Abhishek Banerjee ابھیشیک بنرجی کے جسٹس راج شیکھر منتھا پر تبصرے کے بعد سیاسی بحث تیز

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مون سون کی شدید بارشوں نے آسام، سکم اور شمالی بنگال کے کئی حصوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے حکام کو بچاؤ اور امدادی کارروائیاں شروع کرنے پر مجبور کیا ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے شمالی بنگال اور سکم کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.