مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج سلی گوڑی میں اتربنگلا اتسو کا افتتاح کرتے بی جے پی سیمت دیگر اپوزیشن پارٹیوں انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کو لے کر سیاست درست نہیں ہے۔ اس کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑے گا
وزیراعلیٰ نے کہاکہ انہوں نے پولس انتظامیہ کو ہدایت دی کہ جولوگ یونیورسٹیوں میں ہنگامہ آرائیاں کررہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہا کہ مجھے خبر ملی ہے کہ ایک سیاسی جماعت یونیورسٹی آف نارتھ بنگال میں ماحول خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔
انہوں نے کہکاہ میں نے پولس انتظامیہ کو سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یونیورسٹیوں میں ہنگامہ آرائیاں برداشت نہیں کی جائے گی۔
ممتابنرجی نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں سیاست کیوں کی جاتی ہے۔ سیاست جماعتوں کو عوام کی فلاح بہبودگی کے لیے سیاست کرنی چاہیے۔
محترمہ ممتابنرجی نے کہاکہ وشوابھارتی یونیورسٹی رابندر ناتھ ٹائیگور کا خواب کی تعبیر ہے۔ اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

خیال رہے کہ 7جنوری کو جادو پور یونیورسٹی کے طلبائ اورپولس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوگیا تھا۔
اس میں پولس کو لاٹھی چارج کرنی پڑی تھی۔ جادب پور کے طلباجے این یو میں غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔