مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ اگر آپ دوسری پارٹی میں ہیں تو آپ بدعنوانی کے الزامات عاحد کیے جائیں گے مگر بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد آپ کے تمام داغ دھل جائیں گے۔
ان کی قیادت میں آج کولکاتا کے راجہ بازار سے ملک بازار تک این آر سی اور شہری ترمیمی ایکٹ کے خلاف مارچ نکالا گیا۔
انہوں نے کہاکہ شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف اس وقت تحریک جاری رہے گا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت نفرت کی سیاست کررہی ہے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہا کہ بنگال میں کسی کو بھی جلوس نکالنے کی اجازت ہے۔مگر ترنمو ل کانگریس کے وفد لکھنو اور گوہاٹی جانے نہیں دیا گیا۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم سوال پوچھ رہے ہیں کہ اترپردیش میں ہمارے وفدپر پابندی کیوں عاید کیا گیا۔ترنمول رہنما نے بی جے پی کو متنبہ کیا کہ بہت سے ریاستوں میں بی جے پی مخالف حکومت ہے۔ ان ریاستوں میں بی جے پی کا کیا ہوگا؟
طلبا شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں تحریک چلارہے ہیں۔ ممتا نے الزام لگایا کہ طلبا کو دبایا جارہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ طلبا تحریک کی مکمل وہ حمایت کرتی ہوں۔ اگر طلبہ پر ظلم کیا جاتا ہے تو، میں اس کے خلاف آواز بلند کروں گی۔ ہم جانتے ہیں کہ حقوق کیسے حاصل کییے جاتے ہیں۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ کہ مرکز کے خلاف تنقید کرنے والوں کو مختلف ایجنسیوں سے دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ہمیں بھی ایجنسی سے ڈرایا جاتا ہے۔
مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہاکہ پہلے آدھار کارڈکو ہر ایک چیز سے جوڑنے کی لازمی قرار دیا گیا۔
بینک کارڈ، پین کارڈ اور ووٹر کارڈ اور اب کہا جارہا ہے کہ آدھار کارڈ کی ضرورت نہیں ہے الزام لگایا کہ بی جے پی ملک بھر میں تقسیم کی سیاست کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایک سیاسی جماعت کو ملک تقسیم کرنے کی کبھی بھی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ اگر کوئی اس کی ہمت کرتا ہے تو اس کے خلاف ملک کے عوام فیصلہ سنائیں گے۔