ETV Bharat / state

Mamata Banerjee Slam BJP 'بی جے پی لوک سبھا انتخابات جیتنے کےلئے ای وی ایم ہیک کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے' - ای وی ایم کو ہیک کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج بی جے پی کی سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی 2024 کے لوک سبھا انتخابات جیتنے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین یعنی ای وی ایم کو ہیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بی جے پی پر لوک سبھا انتخابات جیتنے کےلئے ای وی ایم کو ہیک کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے

author img

By

Published : Aug 3, 2023, 8:50 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج اسمبلی ہال میں ورچوئل پروگرام کے ذریعہ کئی پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اگلے لوک سبھا انتخابات کےلئے پہلے سے ہی طرح طرح کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ الیکٹرک مشین (ای وی ایم) کو ہیک کرنے کے لیے مختلف انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ہمیں خبر ملی ہے۔ کچھ ثبوت ملے ہیں ۔مزید ثبوت اکٹھے کئے جارہے ہیں اپوزیشن اتحاد’’انڈیا‘‘ کی اگلی میٹنگ میں اس پرغور کیا جائے گا۔

2024 کے لوک سبھا انتخابات نے پہلے ہی اپوزیشن جماعتوں اور حکمراں جماعت کے درمیان الزامات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔2019کے لوک سبھا انتخابات سے قبل کشمیر پلوامہ میں سیکورٹی فورسیس پر دہشت گردانہ حملے کا واقعے پیش آیا ۔اس کے جواب میں مرکزی حکومت نے پاکستان پر اسٹرائیک کیا۔ نریندر مودی اور بی جے پی قیادت نے قوم پرستی اور حب الوطنی کی آڑ میں لوک سبھا انتخابات کی مہم چلائی۔ بی جے پی مخالف جماعتوں کا دعویٰ ہے 2019میں بی جے پی کی جیت کے پیچھے ہائبر قوم پرستی کے نعرے کا سب سے بڑال رول تھا ۔ اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ بی جے پی کیمپ اس بار 2024 کے لوک سبھا انتخابات جیتنے کے لیے مختلف حکمت عملی اپنا سکتی ہے۔ اسی تناظر میں ممتا بنرجی ای وی ایم ہیک ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

تنازعہ کے درمیان، ممتا نے جمعرات کو تازہ دعویٰ کیا کہ بی جے پی لوک سبھا انتخابات میں 'دھاندلی' کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ماضی میں بھی ممتا نے بی جے پی کے خلاف ای وی ایم میں دھاندلی کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔
بی جے پی مخالف پارٹیاں آنے والے لوک سبھا انتخابات میں مودی کی طاقتوں کو بے دخل کرنے کے لیے متحد ہو گئی ہیں۔ انڈیا کے نام اتحاد کی تشکیل دی ہے۔ اپوزیشن اتحاد کی اگلی میٹنگ 31 اگست اور یکم ستمبر کو ممبئی میں ہونے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Criticizes Governor ممتا بنرجی نے گورنر کے کام کاج پر سخت ناراضگی ظاہر کی

ممتا بنرجی کو بھی اس میٹنگ میں شرکت کرنی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے جمعرات کو کہا کہ میٹنگ میں بی جے پی کے 'پلان پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دوسری طرف، ریاستی بی جے پی لیڈر راہل سنگھ نے کہاکہ ممتا بنرجی کی مہم سے یہ واضح ہے کہ مودی اقتدار میں واپس آئیں گے۔ اسی خوف کی وجہ سے وہ اس طرح ہیکنگ اور ہیکنگ کا شور مچا رہا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.