ETV Bharat / state

'دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست یقینی' - وزیراعلیٰ ممتابنرجی

ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ بی جے پی کو مذہب کی سیاست کا پھل دہلی اسمبلی انتخابات میں ملنے والا ہے ۔

'دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست یقینی'

author img

By

Published : Feb 5, 2020, 10:36 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 8:18 AM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی کو دہلی اسمبلی انتخابات میں شکست یقینی ہے۔ اسے مذہب کی سیاست کرنے کا پھل ملنے والا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں مذہب کے نام پر سیاست کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اگر ایسا کوئی کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ملک میں امن وامان کے خلاف ہے ۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی دہلی اسمبلی انتخابات ہار چکی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ کچھ بھی کہلے لیکن حقیقت یہ ہے کہ عاپ دہلی اسمبلی انتخابات جیت رہی ہے۔

'دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست یقینی'
'دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست یقینی'

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کا غصہ بھی سامنے آنے لگا ہے ۔ بی جے پی کے رہنما انتخابی مہم کے دوران عام لوگوں کو گولی مارنے کی بات کہتے ہیں۔ کوئی شاہین باغ میں بیٹھی خواتین کو گولی مارنے کی بات کہتا ہے تو کوئی شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کرنےوالوں کو ملک کاغدار کہتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی والے ہی حب وطنی کا سرٹیفیکٹ لے کر گھوم رہے ہیں۔ بھارت کے باقی شہری غدار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی منظوری ملنے کے بعد مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے اپنے تمام رہنما ؤں کو سی اے اے ، این آ ر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔

ممتابنرجی کی ہدایت کے بعد ریاست کے تمام اضلاع میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف پرُامن احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔

کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں گزشتہ 27دنوں سے شاہین باغ مظاہرے کی حمایت میں بڑی تعداد میں خواتین احتجاج کررہی ہیں۔

اسی طرح خضر پور، ناخدا مسجد اور ہوڑہ میں بھی خواتین احتجاج کررہی ہیں۔

Intro:Body:

WB

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 8:18 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.