ETV Bharat / state

ممتا کی بی جے پی کے خلاف مہم کا آغاز جمعہ سے

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ دہلی تشدد ناقابل قبول ہے اس لئے بی جے پی کے خلاف ریاست بھر بی جے پی (چھی چھی)مہم کا آغاز جمعہ کو ہوگا ۔

ممتا کی بی جے پی کے خلاف مہم کا آغاز جمعہ سے
ممتا کی بی جے پی کے خلاف مہم کا آغاز جمعہ سے
author img

By

Published : Mar 4, 2020, 10:08 PM IST

جنوبی دیناج پور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ جمعہ کو ریاست کے ہر ایک بلاک میں بی جے پی چھی چھی چلائی جائے گی اور اس کے بعد دہلی فسادات میں مرنے والوں کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں باہر سے لوگوں کو لاکر بے قصور افراد کومارا جاتا ہے۔دہلی میں قتل عام کیلئے بی جے پی ذمہ دار ہے۔

ممتا کی بی جے پی کے خلاف مہم کا آغاز جمعہ سے
ممتا کی بی جے پی کے خلاف مہم کا آغاز جمعہ سے

انہوں نے کہاکہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مہم کے دوران بھی ہم نے بی جے پی چھی چھی کی چلائی گئی تھی اور عوام نے قبول بھی کیا۔ہم نے واضح طور پر کہا ہے کہ بنگال میں نہ این آر سی ہوگا اور نہ ہی این پی آر بلکہ ہم سی سی اے بھی نافذ نہیں کریں گے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں ہی نہیں ملک بھی بی جے پی جیسی جماعت کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔شرم کی بات ہے کہ قومی راجدھانی میں لوگوں کی لاشیں نالے سے برآمد ہورہی ہیں۔یہ صرف چند لوگوں کی موت کا معاملہ نہیں ہے بلکہ ہزاروں افراد خوف کی وجہ سے اپنا گھر چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ہمارے صحافی دوستوں نے بتایا کہ 700افراد غائب ہیں۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہا کہ اب بھی موت کا سلسلہ جاری ہے اب تک درجنوں لاشوں کی شناخت ہونا باقی ہے۔ یہ سب کیا چل رہا ہے۔ اس کاجواب دینے والا کوئی نہیں ہے۔

ممتابنرجی نے کہا کہ بی جے پی کو بتانا ہوگا کہ 50لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون ہے۔کس نے ہندو اور مسلمانوں کے درمیان نفرت کس نے پھیلائی۔ بنگال میں بھی بی جے پی یہی سب کرنے کی کوشش کررہی ہے۔مگرانہیں کامیابی نہیں ملے گی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ لوگ صرف نفرت کی سیاست جانتے ہیں اور اس لئے اسی پر کام کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جولوگ دہلی جیسے چھوٹے شہر کو کنٹرول نہیں کررہے ہیں وہ بنگال میں لااینڈ آرڈر کی بات کریں گے۔ بی جے پی کے بنگال میں اب ناانصافی کا ذکر کیئے بغیر ممتا بنرجی نے کہا کہ پہلے یہ لوگ ہندو، مسلم، شیڈول کاسٹ،قبائلی، خواتین اوربچوں کو دہلی میں انصاف دیں تب بنگال میں انصاف کی بات کریں گے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی والے ہندو، ہندو کی بات کرتے ہیں مگر آسام میں یہی لوگ ہندو ہٹاؤ پر کام کررہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے آسام میں این آر سی کی فائنل لسٹ کی بات کرتے ہوئے کہا کہ 19لاکھ میں زیادہ تر ہندو ہیں۔ یہ لوگ ہندوؤں کے ساتھ بھی انصاف نہیں کررہے ہیں۔ تری پورہ میں شیڈول کاسٹ کے ساتھ بھی ناانصافی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آسام میں بی جے پی نے قبائلیوں کے حقوق چھین لئے ہیں جب کہ جھارکھنڈ میں جب حکومت تھی اس وقت بھی بھی قبائلیوں سے ان کی زمین چھیننے کی کوشش کی گئی تھی۔ پانچ سال حکومت کرنے کے بعد بی جے پی جھار کھنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ بی جے پی نے 294سیٹوں میں سے بنگال میں 200سیٹوں پر جیت حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ممتابنرجی نے کہا کہ بی جے پی، کانگریس اور بایاں محاذ کے درمیان بنگال انڈر اسٹینڈنگ ہے۔اس لئے ان لوگوں نے اپنے ووٹ کو بی جے پی کو منتقل کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.