کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوب میں واقع علی پور میں عدالت کی نئی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اور ریاست کی اپوزیشن جماعتوں پر جم کر بھڑاس نکالی۔
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے جی ایس ٹی کے تحت ریاست کو ملنے والی ہزاروں کروڑ کی رقوم (فنڈ) روک رکھی ہے۔فنڈ مہیا نہیں کرنے کے سبب ریاست کے خزانہ پر اثرات مرتب ہونے لگے ہیں۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ نے کہاکہ تقرری معاملے میں بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے تو اسے سدھارنے کی کوشش کرنی چاہئے۔2011 میں ہماری حکومت آنے کے بعد ایک بھی سی پی آئی ایم کیڈر کی نوکری چھینی نہیں گئی لیکن آج سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں کی نوکری جا رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ تقرری معاملے میں کچھ گڑبڑ ہوسکتا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ روزانہ سینکڑوں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو نوکری سے محروم کرد جا رہا ہے۔اپوزیشن کا نوجوانوں کو ملازمت سے محروم کرنا ہی کام رہ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Hashim Abdul Halim Foundation ہاشم عبد الحلیم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دوروزہ سیمینار
ان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے۔ہو سکتا ہے کہ پارٹی کے نچلےزمرے کے ورکرز نے تقرری معاملے میں کچھ گڑ بڑ کیا ہوگا ۔ہم ان لوگوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔لیکن کیا کسی کو نوکری سے محروم کرکے اسے خودکشی کےلئے مجبور کرنا کہاں تک جائز ہے۔دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے ایس ایس سی اسکام پر بیان کی کڑی مذمت کی۔