ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjee وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کرناٹک عوام کو مبارکباد دی

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کرناٹک میں بی جے پی کی شکست پروہاں کی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ نفرت اور مذہب کے نام پر سیاست کی شکست کے سلسلے کا یہ آغاز ہے۔ یہ عوام کی جیت ہے اور اس نتائج سے ملک کی سیاست میں نمایاں تبدیلی ہوسکتی ہے۔

:وزیراعلیٰ ممتابنرجی کا کرناٹک کی عوام کو جیت پر مبارکباد

author img

By

Published : May 13, 2023, 4:48 PM IST

Updated : May 13, 2023, 5:51 PM IST

کولکاتا: کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد ملک کی دوسری ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بھی وہاں کی عوام کو مبارکباد دی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بی جے پی پر جم کر تنقید کی۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کرناٹک کی عوام کو اسلام ،وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے جمہوریت کو مضبوط بنانے اور نفرت و مذہب کے نام پر سیاست کرنےوالوں کے خلاف ووٹ دیا۔اس کے لئے انہیں شکریہ۔

  • #WATCH | #KarnatakaElectionResults | "I salute the people of Karnataka, all the voters. I also salute the winners for their victory. Even Kumaraswamy did well. Chhattisgarh and Madhya Pradesh elections are coming, and I think BJP will lose both elections. This is the beginning of… pic.twitter.com/2CFrn8Sf7w

    — ANI (@ANI) May 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزئراعلیٰ ممتابنرجی نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ بھارت میں عوام کی طاقت سے بڑھ کر کوئی طاقت نہیں ہے۔گزشتہ چند برسوں کے دوران چند لوگ اپنے آپ کو سپر پاور سمجھنے لگے تھے لیکن وہ یہ بات بھول گئے تھے ملک میں جمہوریت کی جڑیں اتنی مضبوط ہے جس کی بدولت نفرت کی سیاست کرنےو الوں کو سبق سکھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرناٹک کے نتائج آنے والے دنوں میں بھارت کی سیاسی سمت طے کر سکتی ہے۔کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج بھارے میں ایک نئی شروعات ہے۔ اس شروعات کی بدولت ہم مذہب کے نام پر سیاست کرنےو الوں کو شکست دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں گنتی کے ابتدائی رجحانات کو برقرار رکھتے ہوئے کانگریس کی برتری مسلسل جاری ہے۔صبح 11:30 بجے تک، کانگریس138 سیٹوں پر، بی جے پی 63 سیٹوں پر ، جب کہ جنتا دل سیکولر صرف20اسمبلی سیٹوں پر آگے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ووٹوں کی گنتی جاری، کانگریس کو واضح اکثریت، بی جے پی کو بھاری نقصان

دریں اثنا کانگریس امیدوار اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ورونا اسمبلی حلقہ میں نامہ نگاروں سے کہا کہ پارٹی اپنی سیٹوں کی تعداد کو مزید بہتر بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک 138 سیٹوں پر برتری حاصل کی ہے۔ مجھے تعداد میں بہتری آنے کی امید ہے۔

Last Updated : May 13, 2023, 5:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.