ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjee گورنر کے کام مثالی ہیں، بنگال کو بدنام کرنے کا فائد ہ ہمیں ہی ملے گا: ممتا بنرجی

author img

By

Published : Jun 22, 2023, 8:29 PM IST

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج پٹنہ روانگی کے موقع پر کہا کہ گورنر جس قدر سرگرم عمل ہورہے ہیں اس سے بنگال کی مزید بدنامی ہورہی ہے۔ان کے کام بے مثال ہیں۔

گورنر کے کام مثالی ہیں ،بنگال کو بدنام کرنے کا فائد ہ ہمیں ہی ملے گا:ممتا بنرجی

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال کو بدنام کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔عوام کا اعتماد اور ووٹ میرے ساتھ ہے اور لوگ ہمیں ووٹ دیں گے الیکشن کمیشن پرامن انتخاب کرانے کی بھر پور کوشش کررہی ہے ۔مرکزی ایجنسیوںکو بنگال کے خلاف استعمال کرنے سے کوئی خاص فائدہ اپوزیشن جماعتوں کو نہیں ہوگا۔

دوسری جانب کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد ریاستی الیکشن کمیشن نے پنچایت انتخابات کےدوران تعیناتی کےلئے122کمپنیوں کی تعیناتی کےلئے مرکزی حکومت کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ ریاستی حکومت کو مہیا کرائے جائیں ۔عدالت کی اس ہدایت پر تبصرہ کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ہماری پولس کافی ہوشیار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اسکاٹ لینڈ پولیس کا موازنہ کلکتہ پولیس سے کیا جاتا ہے۔"ریاستی پولیس بھی بہادری کے ساتھ کام کرتی ہے۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے گزشتہ دنوں 2021میں ہوئے شیتل کوچی میں پولنگ کے دوران بی ایس ایف کی فائرنگ میں تین افراد کی موت کا ذکر کرتے ہوئے کہاتھا کہ مرکزی فورسیس کی موجودگی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ پرامن انتخابات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بنگال پولس بھی اس کے قابل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee ممتا بنرجی کے اعتراضات کے باوجود گورنر ہاؤس میں یوم بنگال منایا گیا

ریاستی الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق 122 کمپنیوں کےلئے مرکزی حکومت سے درخواست کردی گئی ہے اگر ضرورت محسوس ہوئی تو مزید فورسیس طلب کئے جاسکتے ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم مقابلہ کریں گے اور ہمارے ووٹ میں اضافہ ہوگا ۔مرکزی فورسیس کی موجودگی سے ہماری کارکردگی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.