ETV Bharat / state

ممتا بنرجی پر بنگالیوں کے جذبات مجروح کرنے کا الزام - مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر دلیپ گھوش

مغریبی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر و رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے کہا کہ 'وزیر اعلیٰ ریاست میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال پر توجہ دینے کے بجائے این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ پر سیاست کررہی ہیں۔

ممتا بنرجی پر بنگالیوں کے جذبات کو مجروح کرنے کاالزام

author img

By

Published : Dec 16, 2019, 10:59 PM IST

بھارتیہ جنتاپارٹی کے مغربی بنگال کے صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ 'ممتا بنرجی بنگالی مخالف ہیں اور صرف ووٹ بینک کے لیے یہ سب کررہی ہیں۔

ممتا بنرجی پر بنگالیوں کے جذبات کو مجروح کرنے کاالزام

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ممتا بنرجی نوٹ بندی، جی ایس ٹی، تین طلاق اور کشمیرکے مسئلے پر احتجاج کرچکی ہیں جبکہ مرکز کو قانون بنانے کا مکمل حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کے اقدمات غیر قانونی اور بنگالیوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے ہیں۔ممتا بنرجی آسام جاکر بنگالیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی نہیں کررہی ہیں جب کہ لاکھوں بنگالیوں کے خلاف آسام میں تحریک چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر احتجاج ہورہے ہیں، ریلوے نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

دلیپ گھوش نے پورے معاملے کو لسانی عصبیت کی طرف موڑتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی اردو بولنے والوں کو خوش کرنے کی کوشش کررہی ہیں اور انہیں بنگالیوں کے جذبات کی فکر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کی وجہ سے لاکھوں افراد متاثر ہیں لیکن ریاستی حکومت کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی بل پر مہر لگانے کے بعد ملک کی تمام ریاستوں کی طرح مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں بھی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پرُتشدد مظاہرے جاری ہیں۔

مرکزی حکومت کے خلاف جاری پرتشدد احتجاج اب خطرناک شکل اختیار کرچکے ہے جس کی وجہ سے حالات بے قابو ہوگئے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.