نمک ستیہ گرہ کے سالگرہ کے موقع پر مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے مہاتما گاندھی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آج بابائے قوم کی تعلیمات پر عمل کرنے کی پورے ملک کو ضرورت ہے۔ ان کے بتائے ہوئے نقش قدم پر چل کر ہی ملک کو ترقی کی راہ پر لے جاسکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے آج ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہی کے دن 1930 میں، مہاتما گاندھی نے نمک ستیہ گرہ شروع کیا تھا۔
'اس موقع پر میں اس تحریک میں شامل ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں'۔
'وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک کو آج گاندھی جی کی تعلیمات کی زیادہ سے زیادہ ضرورت ہے'۔
برطانوی حکومت کے ذریعہ نمک پر ٹیکس لگانے کےخلاف 12مارچ 1930میں گاندھی جی نے تحریک کی شروعات کی تھی۔
گاندھی جی سمیت 78 افراد نے احمدآباد سابرمتی آشرم سے لے کر ڈنڈی کے ساحلی گاؤں تک پیدل چلتے ہوئے خلاف ورزی کی تھی۔
یہ تحریک پورے ایک سال تک جاری رہے اس تحریک کی وجہ سے پورے ملک میں انگریزوں کے خلاف وسیع پیمانے پر عوامی جدوجہد کی شروعات ہوگئی۔