ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjee بی جے پی دسمبر میں بنگال میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کرسکتی ہے، ممتا

author img

By

Published : Nov 11, 2022, 10:22 AM IST

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج دعویٰ کیا کہ بی جے پی اگلے مہینے ریاست میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے پاس فرقہ واریت پھیلانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ وہ پہلے سے ہی کرناٹک میں فرقہ واریت کا زہر گھول چکی ہے مگر ہمیں امن کے راستے پر گامزن رہنا ہے اور امن کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ CM Mamata Banerjee

بی جے پی دسمبر میں بنگال میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کرسکتی ہے

کولکاتا: اس سے قبل ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں بھی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے وزراء اور بیوروکریٹس کو نومبر اور دسمبر میں محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئےکہا کہ سیاسی جماعتیں بنگال کے ماحول کو کشیدہ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں ۔ کابینہ کی میٹنگ میں ممتا نے کہاتھا کہ آپ کو اپنے علاقے میں رہنا چاہیے۔ نمائندوں کو اپنے اپنے علاقوں میں رہنے کو کہیں۔ بی جے پی نومبر دسمبر میں ریاست میں ناخوشگوار صورتحال کو ہوا دے سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ پولیس ناکہ چیکنگ میں اضافہ کرے۔ تاکہ کوئی معمولی واقعہ پیش نہ آئے۔ اس پر گہری نظر رکھیں۔West Bengal CM Mamata Banerjee Orders To Kolkata And State Police To Be Alert For December Month

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھر ندیا ضلع انتظامیہ میٹنگ میں اس بات کا خدشہ کا اظہار کیا ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بنگال میں سی اے اے اور این آر سی کسی بھی صورت میں نافذ نہیں ہوگا۔میں درخواست کروں گی سب اپنا نام ووٹر لسٹ میں ڈالیں۔ نام کا اندراج کمیشن کے قواعد کے مطابق کیا جائے گا۔ ایک سازش چل رہی ہے۔ کسی کا نام نہیں چھوڑنا چاہیے۔سرحدی علاقے میں زیادہ چوکس رہنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف عام کولوگوں پریشان نہ کریں ۔ ڈی ایم، ایس پی اورآئی سی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج بھی کہا کہ میں ممبران اسمبلی اور عوامی نمائندوںکو ہدایت دیتی ہوں کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں جائیں۔ ان کا ایک منصوبہ ہے۔ اس پلاننگ کو تباہ کرنا ہوگا۔ یہ ہمارا چیلنج ہے۔ وی آئی پیز کی گاڑیوں میں اسلحہ نہیں ہونا چاہیے۔ وہ سب کالے کپڑے پہنے پھرتے ہیں۔ سب کچھ اس کے پیچھے جاتا ہے۔ اصل ارادہ یہ ہے کہ مجھے تھوڑی جگہ دو ماں، چلو بدمعاشی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee بنگال میں کسی بھی صورت میں شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ نہیں ہوگا

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مرشدآباد ضلع جو مسلم اکثریتی آبادی والا علاقہ ہے سے متعلق کہا کہ کچھ فرقہ پرست تنظیمیں ہیں جومرشدآباد میں حالات کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔بڑی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈرشوبھندو ادھیکاری نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ دسمبر میں ممتا بنرجی کی حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا ۔ریاستی بی جے پی صدر سوکانت مجمدار نے بھی اسی طرح کا دعویٰ کیاتھا کہ نومبر اور دسمبر میں کچھ بڑا ہونے والا ہے ۔West Bengal CM Mamata Banerjee Orders To Kolkata And State Police To Be Alert For December Month

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.