ETV Bharat / state

Mamata Banerjee on Wrestlers Protest بیٹیوں کی عزت کو مجروح کرنا انتہائی شرمناک، پہلوانوں کے خلاف کارروائی پر ممتا کا بیان

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے دہلی کے جنترمنتر پر پہلوانوں اورپولیس اہلکاروں کے درمیان ہوئی جھڑپ کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے پر بئٹھے پہلوان ہمارے ملک کی شان ہیں، ان کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔ بات چیت کے ذریعہ مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے۔

بیٹیوں کی عزت کو اس طرح مجروح کرنا انتہائی شرمناک ہے: ممتا

author img

By

Published : May 5, 2023, 12:26 PM IST

مالدہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو نئی دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے پہلوانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیوں کی عزت کو اس طرح سے ٹھیس پہنچانا انتہائی شرمناک ہے۔ محترمہ بنرجی نے کہاکہ ہندوستان اپنی بیٹیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور میں بطور انسان یقینی طور پر اپنے پہلوانوں کے ساتھ کھڑی ہوں۔ قانون سب کے لئے ایک ہے۔ حکمران کا قانون ان جنگجوؤں کے وقار پر قبضہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ آپ ان پر حملہ کر سکتے ہیں، لیکن ان کے حوصلے کو توڑ نہیں سکتے۔ لڑائی درست ہے اور لڑائی جاری رہے گی۔ ہمارے پہلوانوں کو تکلیف دینے کی ہمت نہ کرو، ملک ان کے آنسو دیکھ رہا ہے اور ملک آپ کو معاف نہیں کرے گا۔

پہلوانوں کو مضبوط رہنے کی تلقین کرتے ہوئے، انہوں نے کہاکہ میں اپنی تمام طاقت ان کے ساتھ بانٹتی ہوں۔ قابل ذکر ہے کہ احتجاج کرنے والے پہلوانوں نے دہلی پولیس پر جنتر منتر پر ان کے ساتھ بدسلوکی اور مارپیٹ کا الزام لگایا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے ٹویٹ کیاکہ ہمارے کھلاڑی ہمارے ملک کا فخر ہیں۔ وہ چیمپئن ہیں۔ ہم سب کو احتجاج کرنے والے پہلوانوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Amartya Sen Land Issue امرتیہ سین کی حمایت میں ترنمول کانگریس کے رہنماوں کو دھرنا دینے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ قصور وارکو قانون کےدائرے میں لایا جانا چاہیے، چاہے ان کی سیاسی وابستگی کچھ بھی ہو۔ انصاف کا بول بالا ہونا چاہیے۔ سچ کی فتح ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی ان دنوں مالدہ کے دورے پر ہیں۔ضلع انتظامیہ کے کاموں کا جائزہ لینے کے مقصد سے اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کر رہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.