مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے جمہوریت کے استحکام میں میڈیا کے کردار کو اہم بتاتے ہوئے کہا ہے میڈیا کو بے خوف ہوکر اپنے فرائض انجام دینا چاہیے۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے عالمی یوم صحافت پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”جمہوریت میں میڈیا چوتھا ستون ہے اور میڈیا کو بے خوف ہوکر اپنے فرائض انجام دینا چاہیے۔سماج کی تعمیر میں صحافیوں کے کردار کی ہم سراہنا کرتے ہیں۔
بنگال میں ہماری حکومت نے صحافیوں کی خیر وفلاح کیلئے کئی سارے اقدامات کئے ہیں۔کورونا وائرس کی مہاماری میں رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو ہیلتھ ورکروں کے ساتھ صحافیوں کو بھی 10لاکھ روپے کا انسورنش دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ممتا بنرجی نے #PressFreedomDayکے ہیش ٹیگ کے ساتھ کہا ہے کہ آج ہم سب صحافت کی آزادی کا جشن منارہے ہیں۔
یونیسکو جنرل کانفرنس کی سفارش پر اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دسمبر 1993میں ہر سال 3مئی کوعالمی یوم صحافت کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔
گزشتہ مہینے جاری رپور ٹ میں کہا گیا تھا کہ 180ممالک میں پریس کی آزادی میں 142پوزیشن پرہے۔