ETV Bharat / state

بی جے پی واشنگ مشین ہے جو بدعنوانوں کے داغ دھل دیتی ہے: ممتا بنرجی

author img

By

Published : Feb 3, 2021, 8:02 PM IST

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کے عوام سے بی جے پی کو ملک سے اکھاڑ پھینکنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جو اقتدار حاصل کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔ اس لئے اسے اقتدار سے بے دخل کرنا بے حد ضروری ہے۔

بی جے پی سیاسی جماعت کم واشنگ مشین زیادہ ہے: ممتا بنرجی

مغربی بنگال کے علی پور دوار ضلع کے پریڈ گراؤنڈ میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے 'بی جے پی ہٹاؤ دیش بچاؤ' کا نعرہ دیا۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جیسے اقتدار کے علاوہ کچھ بھی نہیں چاہیے۔ وہ (بی جے پی کے لوگ) اقتدار حاصل کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ اس لئے اسے اقتدار سے بے دخل کرنا بے حد ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماں، ماٹی، مانس کی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس کو ختم کرنے کی شازس کرنے والے، وہ دن دور نہیں جب وہ خود ختم ہو جائیں گے۔ اس کے لئے ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ عوام ہی اس کام کو اپنی ذمہ داری سمجھ کر انجام دے گی کیونکہ عام لوگوں کو گزشتہ چند برسوں کے دوران جتنی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس کا حساب کون دے گا۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی سیاسی جماعت کم واشنگ مشین زیادہ ہے۔ بڑے بڑے بد عنوان رہنما داغ دار ہو کر جاتے ہیں اور سفید ہو کر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں پر انگلیاں اٹھانے والے بی جے پی کو، بدعنوان رہنماؤں کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے پر جواب دینا پڑے گا۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال کی عوام کسی بات کو نہیں بھولتی، وقت آنے پر ایک ایک بات بات کا حساب دینا پڑےگا۔

ممتا بنرجی کے مطابق ترنمول کانگریس کے ٹکٹ برائے فروخت نہیں ہے، جو چاہے خرید لے۔ لوگوں کو سمجھنے میں غلطی ہوئی تھی لیکن اب نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ایودھیا: مسجد کے لیے منظور اراضی کے خلاف عرضی دائر

علی پور دوار میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے چائے کارخانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے لئے ڈیڑھ سو کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ نے مزدوروں کے لئے مفت بجلی اور علاج کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے اپنے وزراء کو مزدوروں کے تمام مسائل جلد سے جلد حل کرنے کی ہدایت دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.