کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی 5 دسمبر کو نئی دہلی میں وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کا امکان ہے، ایک اعلیٰ اہلکار نے اس کی اطلاع دی ۔ممکنہ میٹنگ کے دوران، بنرجی مرکز کے ذریعہ ریاست کے واجبات کی اجرائی کے لئے دباؤ ڈال سکتی ہیں۔West Bengal CM Mamata Banerjee Might Meet PM Modi On 5th December
اہلکار نے کہا کہ وہ فراخا بیراج (Barrage)اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں گنگا کے کٹاؤ کا مسئلہ بھی مودی کی توجہ میں لا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے توقع ہے کہ وہ بنگال میں مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ کے نفاذ کے لئے زیر التواء بقایا فنڈ کو ریلیز کرنے کو لے کر بات کریں گی۔
مزید پڑھیں:NRC Scare In West Bengal وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی لوگوں سے ووٹر لسٹ میں نام درست کرانے کی اپیل
وزیراعلیٰ ممتابنرجی بنرجی نے حال ہی میں مالدہ، مرشد آباد اور ندیا اضلاع میں گنگا ندی کے مسلسل کٹاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مودی کو خط لکھا تھا۔ وزیر اعظم سے درخواست کی تھی کہ وہ متعلقہ وزارت کو تفصیلی مطالعہ کرنے اور صورتحال پر قابو پانے کے لئے ایک مربوط منصوبہ تیار کرنے کا مشورہ دیں۔وزیراعظم نریندر مودی نے قومی راجدھانی میں میٹنگ بلائی ہے۔ (پی ٹی آئی)West Bengal CM Mamata Banerjee Might Meet PM Modi On 5th December