ETV Bharat / state

راج بھون میں گورنر اور وزیر اعلیٰ کی میٹنگ - گورنر جگدیپ ھنکر

تمام قیاس آرائیوں کو درکنار کرتے ہوئے گورنر ہاؤس میں گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی میٹنگ ہوئی۔ دونوں اعلیٰ رہنما ؤں کے درمیان کئی اہم موضوع پر تبادلہ ہوا۔

راج بھون میں گورنر اور وزیر اعلیٰ کی میٹنگ

author img

By

Published : Feb 17, 2020, 6:04 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:26 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر ہاؤس میں گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے درمیان تلخیوں کی تمام قیاس آرائی دم توڑ گئی۔ دونوں اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان تقریبا ایک گھنٹے تک میٹنگ چلی۔

راج بھون میں گورنر اور وزیر اعلیٰ کی میٹنگ

دونوں اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان میٹنگ کے دوران مغربی بنگال میں لا ء اینڈ آ رڈر سمیت کئی موضوع پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

میٹنگ کے دوران ریاست کے تمام اضلاع میں نظم و نسق ، کالج یونیورسٹیوں سمیت تمام اہم مقامات پر سکیورٹی انتظامات سے متعلق باتیں بھی ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے درمیان میٹنگ کا اہم موضوع ہجومی تشدد مخالف قانون اور ایس سی اور ایس ٹی بل رہا۔

ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت ہجومی تشدد مخالف بل اور ایس سی ایس ٹی بل کو گورنر کے پاس منظوری کے لئیے بھیجا ہے جو اب تک زیر التوا ہے۔

واضح رہے کہ جگدیپ دھنکر کے مغربی بنگال کے گورنر بننے کے بعد سے ہی مغربی بنگال کی حکومت کے ساتھ تنازعہ جاری ہے ۔

ریاست کے آ ئینی سربراہ گورنر جگدپیپ دھنکر پر ریاستی حکومت کے کاموں میں مداخلت کرنے کا الزام عائد ہو تا رہا ہے ۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کے خلاف بھی بیان بازی کی خبریں موصول ہو تی رہی ہے۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے بھی گورنر کی تنقید کی ہے ۔ اس کے علاوہ حکمراں جماعت کے کئی اعلیٰ رپنما ؤں نے بھی گورنر پر حکومتی اداروں میں مداخلت کرنے کاالزام لگا تے رہے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.