مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی اور ڈی ایم کے کے صدر اسٹلین کے درمیان اس وقت ملاقات ہوئی جب مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر کو آرٹیکل370 سے محروم کردیا ہے ۔
ڈی ایم کے رہنما نے مرکزی حکومت کے جموں کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کی مخالفت کی تھی جبکہ ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمان کے درمیان اس بل کو لے کر اختلاف پائی گئی تھی۔
ترنمول کانگریس کے بیشتر ارکان پارلیمان نے اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے لوک سبھا سے واک آؤٹ کرکے چلے گیے تھے جبکہ ترنمول رکن پارلیمان سکھ یندو شیکھررائے نے بل کی حمایت کی تھی۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی تامل ناڈو کے سابق وزیراعلیٰ اور ڈی ایم کے بانی ایم کروناندھی کی پہلی برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے چنئی میں موجود ہیں۔