ETV Bharat / state

Mamata In Dubai وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ تجارت ثانی بن احمد الزیودی سے ملاقات کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 22, 2023, 9:07 PM IST

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے دبئی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ تجارت ثانی بن احمد الزیودی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مغربی بنگال اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط تجارتی رشتے قائم کرنے کی بات کی گئی۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ تجارت ثانی بن احمد الزیودی سے ملاقات کی

کولکاتا: وزیرا علیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو مغربی بنگال بہت جلد متحدہ عرب امارات سے مزید مصنوعات برآمد کرنے جا رہا ہے۔ ان کے ساتھ کاروباری تعلقات بھی مضبوط ہو سکتے ہیں۔

  • Today, Hon'ble CM @MamataOfficial met His Excellency @ThaniAlZeyoudi, the UAE Minister of State for Foreign Trade.

    Their discussion was centered on enhancing trade relations and exports between West Bengal and the UAE.

    She also extended a formal invitation to Dr. Thani bin… pic.twitter.com/xoLBjtrIDb

    — All India Trinamool Congress (@AITCofficial) September 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مغربی بنگال کی کل برآمدات کا 12 فیصد متحدہ عرب امارات کو جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مغربی بنگال کی مالی ترقی کی شرح ملک کی تمام ریاستوں میں سب سے تیز ہے۔ 2023-24 میں ریاست کی جی ڈی پی 21 ہزار 200 ملین امریکی ڈالر ہونے جا رہی ہے۔ ہندوستانی کرنسی میں 17 لاکھ 58 ہزار کروڑ روپے سے زائد ہے۔

عالمی بنگال تجارتی کانفرنس 21 اور 22 نومبر کو بنگال میں منعقد ہونے جارہا ہے۔ ممتا بنرجی نے متحدہ عرب امارت کے وزیر کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے گزشتہ سال اس عالمی تجارتی کانفرنس میں متحدہ عرب امارات شراکت دار ملک تھا۔

دوسری طرف وزیرا علیٰ ممتا بنرجی جو اسپین سے واپسی کے بعد دبئی کے دوروزہ دورے پر ہیں نے جمعہ کو ملٹی نیشنل ٹریڈنگ کمپنی لولو گروپ کے سینئر عہدیدار کے ساتھ ملاقات کی ۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata In Spain Tour میڈرڈ سے لے کر بارسلونا تک وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کی ہسپانوی تاجروں سے ملاقات

انہوں نے جمعہ کو لولو گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اشرف علی کے ساتھ میٹنگ کی۔ اشرف کی وزیراعلیٰ سے ملاقات نتیجہ خیز رہی۔ دونوں کے درمیان ریاست میں سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ممتا نے بعد میں اپنے ایکس ہینڈل پر ملاقات کے بارے میں لکھا کہ لولو گروپ کےعہدیداروں کے ساتھ ملاقات بنگال کی ترقی کے لیے بہت پر امید ہے

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.