ETV Bharat / state

Mamata Banerjee رواں ہفتہ ممتا بنرجی کے گھٹنے کا آپریشن متوقع

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ان دنوں کمر درد اور دیگر تکلیف سے گزررہی ہیں۔ اس کی وجہ سے پنچایت انتخابات کے دوران وہ مہم میں حصہ نہیں لے رہی ہیں۔ اس دوران وہ ورچوئل خطاب کررہی ہیں۔ خبر ہے کہ اس ہفتے کے اواخر میں ممتا بنرجی کی سرجری ہوسکتی ہے۔

رواں ہفتہ ممتا بنرجی کا آپریشن ممکن
رواں ہفتہ ممتا بنرجی کا آپریشن ممکن
author img

By

Published : Jul 5, 2023, 9:08 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کئی چھوٹے سرجری ہونی ہے۔اگلے تین چار دنوں میں یہ سرجری ہوجائے گی۔اس وقت گھٹنے اور کمر کی تھراپی چل رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں جسمانی طور پر بالکل ٹھیک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ ہیلی کاپٹر سے چھلانگ نہیں لگاتیں تو وہ حادثہ کا شکار ہوسکتی تھیں ۔چھلانگ لگاتے ہوئے گھٹنے میں چوٹ لگی ٹشوز اور لیگامینٹس زخمی ہیں۔ کمر میں تکلیف ہے۔ ڈاکٹروں نے مجھے ہسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ چوں کہ اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرس مصروف ہوسکتے تھے اس لئے میں نے گھر میں ہی رہ کر علاج کرانے کا فیصلہ کیا ۔اس وقت چار گھنٹے تھراپی کی جارہی ہے۔ جب تھراپی چلتی ہے تو دماغ پر ایک طوفان برپا ہو جاتا ہے۔ اب میں آہستہ آہستہ سیدھا چل پارہی ہوں۔اس لئے اب میں نے آپریشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس کے ایم کے ڈاکٹروں نے سی ایم کے گھٹنے اور کمر کی تکلیف کو ختم کرنے کےلئےمعمولی آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔اس کےلئے انہیں دو چار دن اسپتال میں رہنا پڑے گا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ایس ایس کے ایم کے ووڈ برن بلاک میں داخل ہوں گی ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹروں نے مجھے مزید میٹنگ کرنے کی اجازت نہیں دی۔ میں 6 تاریخ کو ہسپتال جاؤں گی۔ معمولی آپریشن یا سرجری ہیں۔ تقریباً چار، پانچ گھنٹے اس میں لگیں گے۔ پھر تین یاچار دن اسپتال میں ہی رہنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئن شپ جیتنے پر ہندوستانی فٹبال ٹیم کو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی مبارکباد

27 جون کو شمالی بنگال میں وزیر اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوا تھا۔ تاہم ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کی ہوشیاری کی وجہ سےؤسیوک ایئربیس پر ہنگامی لینڈنگ ممکن ہوئی۔ لیکن، ہیلی کاپٹر سے اترتے وقت ممتا کو گھٹنے اور کمر کو تکلیف پہنچی۔ کلکتہ واپسی پر انہیں فوری طور پر ایس ایس کے ایم اسپتال لے جایا گیا۔ ایم آر آئی نے بائیں گھٹنے کے لیگامینٹس اور کولہے کے جوائنٹ لیگامینٹس کی چوٹیں دکھائیں ہیں۔ بائیں گھٹنے میں بھی مسئلہ ہے۔ اس وقت ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.