ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ کے جواب سے اپوزیشن غیر مطمئن

author img

By

Published : Dec 3, 2019, 7:28 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی میں ڈینگو سے ہونے والے اموات پر بحث کے دوران اپوزیشن ممبران نے ریاستی حکومت پر پاپرواہی برتنے کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ کے جواب سے اپوزیشن غیر مطمئن
وزیراعلیٰ کے جواب سے اپوزیشن غیر مطمئن

اپوزیشن کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی جن کے پاس وزارت صحت کا چارج بھی ہے نے کہا کہ اپوزیشن اس پر سیاست کررہی ہے۔ماضی کی حکومتوں کے مقابلے ریاستی حکومت زیادہ سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ کے جواب سے اپوزیشن غیر مطمئن

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپوزیشن کے ممبران سے کہا کہ انہیں پہلے یہ طے کرنا چاہیے کہ ڈینگو سے نمٹنا زیادہ ضروری ہے یا پھر ترنمول کانگریس کی تنقید کرنا زیادہ ضروری ہے۔

ممتا بنرجی نے اسمبلی میں ڈینگو سے نمٹنے کیلئے ریاستی حکومت کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے ڈینگو سے متعلق بیداری لانے کیلئے اشتہاری مہم پر کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔جن لوگوں کی موت ہوئی ہے ان پر ہمیں دکھ ہے مگر ہمیں یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ ہماری کوششوں سے کتنے افراد کی جان بچی ہے۔ڈاکٹرس اوراسپتالوں کے عملہ نے بہت ہی محنت کی ہے اور ان کی کوششوں کے نتیجے میں ہزاروں افراد کی جان بچی ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ کے جواب سے غیر مطمئن کانگریس اور سی پی ایم کے ممبران اسمبلی سے واک آؤٹ کرگئے۔

اپوزیشن کے واک آؤٹ سے ناراض وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ایک طرف ڈینگو پر بحث کا مطالبہ کیا جاتاہے تو دوسری اپوزیشن کے ممبران ہمارے جواب سننے کو تیار نہیں ہے۔یہ حیرت انگیز ہے۔اپوزیشن کسی بھی معاملے میں سنجیدہ گفتگو کرنے کو تیار نہیں ہے۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اس سال ڈینگو کی وجہ سے 25افراد کی موت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 3ہزار ڈاکٹر،چار ہزار نرس اور 3ہزار ورکر ڈینگو سے نمٹنے کیلئے کام کررہے ہیں۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی کے زیر اقتدار والی ریاستوں میں ڈینگو سے کہیں زیادہ اموات ہورہی ہے۔

محترمہ نے کہا کہ اترپردیش اور راجستھان میں کتنی اموات ہورہی ہے اس پر بھی غور کر ناچاہیے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی تنقید کرتے ہہوئے سلی گوڑی سے رکن اسمبلی اور سلی گوڑی کے میئر اشوک بھٹاچاریہ نے کہا کہ ڈینگو سے متعلق وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے بھرم پھیلانے کی کوشش کی ہے۔

ریاست کے کئی علاقوں میں اس وقت ڈینگو سے لوگ پریشان ہے۔دارجلنگ اور دیگر پہاڑی علاقوں میں ڈینگو کی بڑے پیمانے پر شکایتیں آرہی ہیں۔وزیرا علیٰ بنگال کے صحت ماڈل کی بات کرتی ہیں مگر یہ کیسا ماڈل ہے۔

کانگریس کے ممبران اسمبلی نے کہا کہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اسمبلی میں غلط اعدادوشمار پیش کیے ہیں۔ڈینگو سے ہونے والی اموت سے متعلق غلط اعداد و شمار پیش کیا ہے۔

کل ہی ڈینگو سے دو افراکی موت ہوئی ہے۔ایک مرشدآباد میں اور ایک کلکتہ میں۔وزیرا علیٰ عوام کو گمراہ کرنے کی کی کوشش کی ہے کہ دیگر ریاستوں میں ڈینگو سے بھی کم موت ہوئی ہے۔

:

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.