ETV Bharat / state

بابری مسجد کی یوم شہادت پر سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت - پولس افسران

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بابری مسجد کی یوم شہادت چھ دسمبر کے موقع پر ریاست میں امن وامان کے قیام کیلئے پولس افسران کو سخت سیکورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

بابری مسجد کی یوم شہادت پر سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت

author img

By

Published : Dec 3, 2019, 6:48 PM IST

Updated : Dec 3, 2019, 10:03 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے واضح لفظوں میں پولس افسران سے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی گڑبڑی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ریاست کے تمام اضلاع کے پولس افسران ایس پی، پولس سپرنڈنٹ،آئی جی اور ڈی آئی جی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران وزیرا علیٰ نے کہا کہ اس دن کوئی بھی ایسا پروگرام منعقد کرنے کی اجازت نہ دیں جس سے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا ہوا۔

انہوں نے پولس افسران سے کہا کہ ہرایک تھانے کے ماتحت علاقوں کی سخت نگرانی کی جائے۔مشکوک افراد کوفوراًحراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی جائے گی۔ لیکن اس بات کابھی خیال رکھا جائے کہ اس دوران کسی بے گناہ کے خلاف کوئی کارروائی نہ ۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں کئی ایسی تنظیمیں ہیں جو فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ مہینے ہی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی قضیہ پر اپنا فیصلہ سنایاہے جس میں مسلم فریق کے حق ملکیت کو خارج کردیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 3, 2019, 10:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.