ETV Bharat / state

Mohammedan Sporting وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ہاتھوں محمڈن اسپورٹنگ کلب کے نئے ٹینٹ کا افتتاح

author img

By

Published : Aug 16, 2023, 8:06 PM IST

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے محمڈن اسپورٹنگ کلب کے نئے ٹینٹ کا افتتاح کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ محمڈن اسپورٹنگ کلب کے ماضی کی عظمت کو بحال کرنے کےلئے پرعزم ہیں اور وہ اگلے سال محمڈن اسپورٹنگ کلب کو آئی ایس ایل کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر محمڈن اسپورٹنگ کلب کو 60 لاکھ روے دینے کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ہاتھوں محمڈن اسپورٹنگ کلب کے نئے ٹینٹ کا افتتاح

کولکاتا: محمڈن اسپورٹنگ کلب کے نئے ٹینٹ کو راجباری کے طرز پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس ٹینٹ میں ٹرافی، کلب کی ماضی کی کامیابی کی تصاویر اور نئے ڈریسنگ روم بنائے گئے ہیں۔ نئے ٹینٹ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نےکہا کہ محمڈن اسپورٹنگ کلب کا ماضی بہت ہی شاندار رہا ہے۔ اس کلب نے بنگال کی عظمت کو بلند کیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب ایسٹ بنگال اور موہن بگان آئی ایس ایل کھیل سکتے ہیں تو پھر محمڈن کیوں نہیں۔ محمڈن کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کی ممتا بنرجی نے محمڈن کے اراکین کو کوشش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں اور بیرون ملک میں محمڈن اسپورٹنگ کے سپورٹرس بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ اگر محمڈن کو اسپانسر نہیں ملتے ہیں تو بھی اپنے سپورٹرز کے پیسوں سے بھی آئی ایس ایل کھیل سکتے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ محمڈن کو اپنے سپورٹرس سے رابطے اور انہیں جوڑنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں بھی اس میں اپنا حصہ ڈالوں گی۔ وزیرا علیٰ نے اپنی آمدنی سے متعلق کہا کہ وہ تنخواہ نہیں لیتی ہیں ،نہ میں سابق لوک سبھا ممبرہونے کی حیثیت سے پنشن لیتی ہوں۔ میں کتابیں لکھتی ہوں اور اس سے ہونے والی آمدنی سے زندگی گزارتی ہوں۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ ابھی سے کوشش کریں کہ آئی ایس ایل میں محمڈن اسپورٹنگ کھیلیں۔

خیال رہے کہ آئی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں موہن بگان نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ایسٹ بنگال کی کارکردگی بہتر نہیں تھی۔ ایسٹ بنگال کے دیبرتا سرکار کی طرف دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ کو آئی ایس ایل کی چمپئن بننا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ محمڈن اسپورٹنگ کلب کے ٹینٹ کو مزید خوبصورت بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مزید کرسیاں لگانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج انتظامیہ سے بات کرکے اس کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس کےلئے 60 لاکھ روپے دے رہی ہوں آکر دیکھوں گی کیسےکام کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ کلکتہ شہر میں بیشتر کلب کے ٹینٹ وزارت دفاع کی زمین پر واقع ہے۔۔اسی وجہ سے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے محمڈن اسپورٹنگ کلب کی انتظامیہ کو وزارت دفاع سے بات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Footballer Mohammed Habib Demise عظیم فٹبالر محمد حبیب کا انتقال، کولکاتا بڑے میاں کو ہمیشہ یاد رکھے گا

اس موقع پر ریاستی وزیر کھیل اروپ بسواس ، کلکتہ کے میئر فرہاد حکیم، ریاستی وزیر فائر سوجیت بوس، ریاستی وزیر مملکت کھیل منوج تیواری، سابق فٹ بالر صابر علی، موہن بگان کے سکریٹری دیباشیس دتہ اور محمڈن اسپورٹنگ کلب کی انتظامیہ کے ممبران اور محمڈن کے شیدائی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.