مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل جنوبی حصہ ماجر ہاٹ برج، جس کا نیا نام اب جے ہند برج ہے، اس کا افتتاح آج وزیراعلی ممتا بنرجی نے کیا۔
وزیراعلی ممتابنرجی نے افتتاحی تقریب کے دوران کہا کہ اس برج کا افتتاح ہونے کے ساتھ لوگوں کو سفر کے دوران جو پریشانیاں پیش آ رہی تھیں وہ اب ختم ہ گئیں۔
وزیراعلی ممتابنرجی کے ہاتھوں جے ہند برج کا افتتاح وزیراعلی ممتابنرجی کے ہاتھوں جے ہند برج کا افتتاح انہوں نے کہا کہ لوگوں کی پریشانیوں کے ذمہ دار ریلوے ہے. ریلوے کی رخنہ اندازی کی وجہ سے برج کے تعمیری کام میں وقت لگا. ورنہ نو ماہہ پہلے ہی یہ برج بن کر تیار ہو جاتا۔وزیر اعلی نے کہا کہ ریاستی حکومت کو ریلوے کو اس برج کے لیے 34 کروڑ ادا کرنا پڑا ہے. ریلوے کو یہ بتانا چاہئے کہ اتنی بڑی رقم کیوں اور کس کے کہنے پر لی؟ ممتابنرجی کا کہنا ہے کہ ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے. لیکن افسوس اس بات پر ہے کہ لوگوں کو بلاوجہ مہینوں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف میں میٹرو خدمات کی توسیع کا منصوبہ مکمل ہونے والا ہے.
وزیراعلی ممتابنرجی کے ہاتھوں جے ہند برج کا افتتاح اس کے بعد کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع والے علاقے میٹرو سے منسلک ہو جائیں گے. ماں ماٹی مانش حکومت کی یہ سب سے بڑی کامیابی ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع سے میٹرو منسلک ہونے سے ہزاروں لوگ بغیرکسی پریشانی کے آسانی سے کولکاتا پہنچ سکیں گے .
وزیراعلی ممتابنرجی کے ہاتھوں جے ہند برج کا افتتاح واضح رہے کہ 2018 میں زیر تعمیر ماجرہاٹ برج کا ایک حصہ مہندم ہو گیا تھا. اس کی زد میں آنے متعدد افراد کی موت ہو گئی تھی۔جس کے بعد ریاستی حکومت نے برج کے منہدم حصے کی تعمیر کرنے کے بجائے پورا برج ہی منہدم کرکے نئے پل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔ ریاستی حکومت نے آٹھ میٹر لمبے اس برج کی تعمیر کے لئے تقریبا دو سو کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔