ETV Bharat / state

سرکاری دفاتر میں دیر سے آنے والے ملازمین سے باز پرس نہیں - وزیرا علیٰ ممتابنرجی

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ اگلے ایک مہینے تک سرکاری دفاتر میں دیر سے آنے والے ملازمین سے باز پرس نہیں کی جائے گی۔

سرکاری دفاتر میں دیر سے آنے والے ملازمین سے باز پرس نہیں

author img

By

Published : Jun 4, 2020, 6:07 PM IST

مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ یہ رعایت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی گئی ہے کیو ں کہ لاک ڈاؤن 5میں گرچہ سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں

سرکاری دفاتر میں دیر سے آنے والے ملازمین سے باز پرس نہیں
سرکاری دفاتر میں دیر سے آنے والے ملازمین سے باز پرس نہیں

مگر ٹرانسپورٹ ابھی بھی مکمل طور پر بحال نہیں ہوئے ہیں اس لئے لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ آئندہ چند دنوں کے دوران ٹرانسپورٹ میں بہتری آنے کے بعد ملازمین کی حاضری پر تو جہ دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ کنٹینمنٹ زون میں پابندیاں ہیں، لیکن دوسرے علاقوں میں دکانیں اور بازار کھل گئے ہیں۔

ریاستی حکومت کے دفاتر میں 80 فیصد عملے کے ساتھ سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں اور کئی غیر سرکاری دفاتر بھی کھل گئے ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ سرکاری بسیں چل رہی ہیں اور کل سے مزید 900سرکاری بسوں کا اضافہ ہوجائے اور پرائیوٹ بس یونین نے بھی بس چلانے کا فیصلہ کیا ہے مگر حالات معمول پر آنے میں ابھی وقت لگے گا۔

ایسے ہم نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فیصلہ کیا ہے کہ کچھ تاخیر سے آنے والے سرکاری عملے سے باز پرس نہیں کی جائے گی اور نہ ہی ان کے نام کے سامنے لال سیاہی لگائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سرکاری عملے سے کہا کہ جب تک حالات معمول پر نہیں آجاتے ہیں اس وقت تک انہیں دفتر آنے میں رعایت دی جارہی ہے۔خیال رہے کہ ابھی تک لوکل ٹرین اورمیٹرو ٹرین نہیں چلی ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی ہدایت پر یکم جون سے لاک ڈاؤن کو ان لاک میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ان لاک کے دوران عوام کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے متعدد شبعوں میں رعایت دی گئی ہے ۔

مغربی بنگال میں آٹھ جون سے مزید رعایت دی جا ئے گی جس میں سرکاری دفاتر میں سوفیصد ملازمین کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ لوکل ٹرینیں اور میٹرو سروس دوبارہ بحال کئے جانے کا امکان ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.