ETV Bharat / state

مرکز ریاستوں کے ساتھ سیاست بند کرے: ممتا بنرجی - پورا ملک کورونا

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جب پورا ملک کورونا وائرس کے بحرا ن کا سامنا کررہا ہے تو مرکزی حکومت ریاستوں کے ساتھ سیاست کررہی ہے۔

'کورونا بحران کے دور میں مرکز ریاستوں کے ساتھ سیاست کرنا بند کریں'

author img

By

Published : May 12, 2020, 2:40 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ہم لوگ ریاستی سطح پر کورونا وائرس کے بحران سے نمنٹے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اس بحرا ن کے وقت بھی مرکزی حکومت ہمارے ساتھ سیاست کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کہا کہ مغربی بنگال کئی بین الااقوامی سرحد اور کئے بڑی ریاستوں کی سرحد سے متصل ہے اور اس چیلنج کا مقابلہ کررہے ہیں۔ ملک کی تمام ریاستوں کو یکساں مواقع اور اہمیت دینی چاہیے۔بحران کے دور میں ہم سب کو ٹیم انڈیا کے طورپر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

'کورونا بحران کے دور میں مرکز ریاستوں کے ساتھ سیاست کرنا بند کریں'
'کورونا بحران کے دور میں مرکز ریاستوں کے ساتھ سیاست کرنا بند کریں'

انہوں نے کہاکہ جن ریاستوں میں سب سے زیادہ کیسز آ رہے ہیں ان پر مرکزی حکومت کی نظریں نہیں پڑ رہی ہے ۔ ان ریاسےوں کے بارے میں نہ وزیرداخلہ کچھ کہتے ہیں اور نہ ہی مرکزی صحت محکمہ کچھ کہنے کو تیار ہے۔ لیکن غیربی جے پی حکومت والی ریاستوں کو ہدف تنقید بنایا جاریا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں مرکزی حکومت نے کوروناوائرس کے سے نمٹنے کیلئے ریاستی حکومت کے انتظامات اور کم جانچ پر سوال کھڑے کئے ہیں۔

مرکزی حکومت نے کہا تھا کہ جانچ میں کمی کی وجہ سے ریاست میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی شرح 13.2فیصدسب سے زیادہ ہے۔

جبکہ ریاستی حکومت نے کہا کہ ابتدا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی شناخت میں کمی اس لئے ہوئی کہ ریاست کے پاس انفراسٹکچر نہیں تھا اور اس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.