ETV Bharat / state

اظہار خیال کی آزادی پر بندش نا قابل قبول: ممتا بنرجی

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اظہار خیال پر بندش لگانے کی کوشش پر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مغربی بنگال کے بردوان ضلع میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اظہار خیال کی آزادی پر پابندی عائد نہیں کی جا سکتی ہے۔

cm mamata banerjee
ممتا بنرجی
author img

By

Published : Feb 4, 2021, 6:53 PM IST

Updated : Feb 4, 2021, 9:28 PM IST

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت مسائل کے حل کی بات کرنے والوں کو پریشان کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ مرکز میں ایک ایسی حکومت ہے، جو عام لوگوں کے اظہار خیال پر پابندی عائد کرنے کی سازش میں مصروف ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ نیوز چینلز پر بی جے پی کی حمایت میں بات کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، جبکہ مخالفت میں بات کرنے والوں کو جیل بھیجا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی وجہ سے ملک کو جو نقصان پہنچا ہے اس کی بھر پائی ممکن نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بی جے پی کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل کی۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے ڈرانے دھمکانے کی کوئی کوشش نہ کرے، میں اپنی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھ چکی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں جب تک زندہ رہوں گی اس وقت تک نا انصافی کے خلاف آواز بلند کرتی رہوں گی۔

مزید پڑھیں:

کسانوں کے مسائل حل کیے جائیں: اپوزیشن

گیتانجلی اسٹیڈیم میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسانوں کے احتجاج کو کسی بھی قیمت پر دبایا نہیں جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے، اسی وجہ سے ملک میں افراتفری کا ماحول ہے۔

Last Updated : Feb 4, 2021, 9:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.