ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjeeراجوری تصادم میں جوانوں کی ہلاکت پر ممتا کا اظہار تعزیت - مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہفتہ کے روز جموں و کشمیر کے راجوری کے کھانڈی علاقے میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم کے دوران ہلاک ہونے والے جوان سدھانت چھتری کے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

راجوری مڈبھیڑ میں جوانوں کی شہادت پرممتا کا اظہار تعزیت

author img

By

Published : May 8, 2023, 10:53 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گزشتہ روز جموں و کشمیر کے راجوری کے کھانڈی علاقے میں عسکریت پسندوں کے ساتھ مڈبھیڑ کے دوران ہلاک ہونے والے جوان سدھانت چھتری کے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

جموں و کشمیر کے راجوری میں گزشتہ روز جمعہ کو ایک خصوصی آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم میں ہندوستانی فوج کے پانچ بہادر جوان ہلاک ہو گئے تھے۔

محترمہ بنرجی نے ٹویٹ کیاکہ یہ جان کر گہرا صدمہ ہوا کہ بیجن باڑی، دارجلنگ کے 25 سالہ جوان سدھانت چھتری ہندوستانی فوج کے ان پانچ بہادر جوانوں میں شامل ہیں، جنہوں نے کل راجوری، جموں و کشمیر میں ایک خصوصی آپریشن میں عسکریت پسندوں کے ساتھ ہونے والی مڈبھیڑ میں اپنی جان گنوادی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے محب وطن جوانوں نے عسکریت پسندوں کو نیست ونابود کرنے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ان کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ میں سدھانت چھتری کے سوگوار خاندان اور کل اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے دیگر محب وطن کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Challenges Viswa Bharati ممتا بنرجی کا وشو بھارتی یونیورسٹی انتظامیہ کو چیلنج

وزیراعلی ممتابنرجی نے کہاکہ ہمیں شدت پسندی کے خلاف متحد ہو کر لڑنے کی ضرورت ہے، ہمیں پر امن ماحول کے لئے متحد ہونا چاہئے، اس کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہفتہ کے روز جموں و کشمیر کے راجوری کے کھانڈی علاقے میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم میں ہلاک ہونے والے جوان سدھانت چھتری کے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.