ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ 'اختر صاحب نے اپنی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ کا سامنا کیا لیکن کبھی بھی ہمت نہیں ہاری۔'
انہوں نے کہا کہ 'ہم ان کے جذبے کو سلام کرتے ہیں۔ ان کے گھر والوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور کہا کہ ہم اس وقت اختر صاحب کے گھروالوں کے ساتھ ہیں۔'
واضح رہے کہ اتوار کی دیر رات بھارت کے اسٹار ٹینس کھلاڑی اختر علی کی موت ہو گئی۔ وہ 81 برس کے تھے۔ سابق ٹینس اسٹار گزشتہ چند برسوں سے کڈنی کی بیماری میں مبتلا تھے، چند روز قبل انہیں جنوبی کولکاتا کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سنیچر کے دن گھروالوں نے اختر علی کو پرائیویٹ ہسپتال سے گھر لے کر چل آئے جہاں آج ان کی موت ہوگئی۔
اختر علی نے 1956 سے 1968 بھارتی ٹینس کی نمائندگی کی۔ انہوں نے ڈیوس کپ میں بھارت کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔
مزید پڑھیں:
ٹینس کی تاریخ کے عظیم کھلاڑی اختر علی چل بسے
اختر علی ایک کامیاب ٹینس کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب کوچ ثابت ہوئے۔ لینڈر پیس سمیت کئی اسٹار کھلاڑیوں نے ان سے تربیت حاصل کی۔