ETV Bharat / state

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا کا پروفائل تبدیل کردیا - مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی

شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف تین دنوں کلکتہ کے مختلف علاقوں سے جلوس کی قیادت کرنے کے بعد وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اب سوشل میڈیا پر بھی نئے قانون کے خلاف مہم کی شروعات کردی ہے۔

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا کا پروفائل تبدیل کردیا

author img

By

Published : Dec 19, 2019, 7:06 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے سوشل میڈیا اکاوئنٹ فیس بک اور ٹوئیٹر پر اپنے پروفائل کی تصویر تبدیل کرتے ہوئے ”متحدہ ہندوستان والا لوگو لگایا ہے۔

شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے ممکنہ نفاذ کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی شروع سے کررہی ہے۔

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا کا پروفائل تبدیل کردیا

وزیر اعلیٰ نے کل جلوس کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں یہ دونوں قانون کسی بھی صورت میں نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے سوموار، منگل اور بدھ کو شہر کے مختلف علاقوں سے جلوس کی قیادت کی تھی۔

واضح رہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت کرنے پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی گورنر جگدیپ دھنکر نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممتا بنرجی نے بھارت کے آئین ودستور کا حلف لیا۔جب یہ قانون کی شکل اختیار کرلیا ہے تو ایک وزیر اعلیٰ کے طور پر وہ کیسے اس قانون کی مخالفت کیسے کرسکتی ہیں۔

تاہم ممتا بنرجی نے گورنر کے اس بیان کا جواب نہیں دیا ہے مگر انہوں نے اپنے ٹوئٹر اور سوشل اکاؤنٹ کا پروفائل تصویر تبدیل کرتے ہوئے اپنے موقف کو واضح کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ منظور ہونے کےبعد ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔

ریاست کے مختلف اضلاع میں احتجاج کے دوران لوگوں نے ریلوے سمیت دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

مسلسل احتجاج کے سبب مشرقی ریلوے نے ہوڑہ اور سیالدہ سے روانہ ہونےو الی متعدد ٹرینوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.