ETV Bharat / state

Mamata Challenge Suvendu Adhikari ممتا بنرجی نے میڈیا کے رویے پر ناراضگی ظاہر کی - مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے شوبھندو ادھیکاری کا نام لئے بغیر کہا کہ ایک لیڈر بغیر کسی دلیل اور ثبوت کے کوئی دعویٰ کردیتا ہے اور دن بھر میڈیا اس کو نیوز بناکر چلاتا ہے۔ یہ تک جاننے کی کوشش نہیں کرتی ہے کہ یہ دعویٰ صحیح ہے یا نہیں۔

ممتا بنرجی نے میڈیا کے رویے پر ناراضگی ظاہر کی

author img

By

Published : Apr 19, 2023, 6:34 PM IST

کولکاتا : مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے میڈیا کے اس رویے پر ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر اخلاقی عمل ہے۔کہاکہ کم سے کم جس سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے اس کے بارے میں ایک بار پوچھ لے۔خیال رہے کہ سنگور میں ایک جلسے میں خطاب کرتے ہوئے شوبھندو ادھیکاری نے کہا تھا کہ ترنمول کانگریس سے قومی ٹیم کا درجہ چھیننے کے بعد ممتا بنرجی نے چار مرتبہ امیت شاہ کو فون کیا تھا۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے پریس کانفرنس میں میڈیا کے اس رویے کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ میں حیران ہوں، کچھ لوگ کچھ کہہ رہے ہیں، میڈیا اسے دہرا رہا ہے۔ بی جے پی والے جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔بیہ جے پی کے رہنما بدتمیزی کر رہے ہیں۔ میں نے بی جے پی کی میٹنگ میں ایک شخص کو مجھ سے متعلق جھوٹ بولتے ہوئے سنا۔مگر کسی نے بھی مجھ سے پوچھا کہ مجھ سے متعلق جو دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ سچ ہے کہ یا نہیں ۔

انہوں نے شوبھندو ادھیکاری کا نام لئے بغیر ان کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میرے متعلق یہ کہا گیا کہ میں نے ترنمول کانگریس کے قومی پارٹی کا درجہ چھیننے کے بعد میں نے امیت شاہ کو چار بار فون کیاکہ مجھ سے کسی نے پوچھا کہ کیا میں نے سچ کیا یا نہیں؟۔

اس کے بعد امیت شاہ کی تنقید کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ انہوں نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے ۔اس لئے میں ان (امت شاہ)کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔امت شاہ نے آئین کے خلاف کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:CBI on Abhishek Banerjee Notice ابھیشیک بنرجی کو نوٹس دیے جانے پر سی بی آئی ہیڈ کوارٹر نے افسران سے جواب طلب کیا

ان کا کہنا ہے کہ میں یہ بھی کہہ رہی ہوں کہ اگر میں نے واقعی امیت شاہ کو فون کیا ہے تو مجھے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ اس کے علاوہ ممتا نے مکل کے دہلی سفر کے بارے میں بھی اپنے موقف سے متعلق کہا کہ مکل کا دہلی کا سفر ذاتی ہے۔ اور مکل بی جے پی کے ایم ایل اے ہیں۔بی جے پی یہ سمجھے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.