ETV Bharat / state

Mamata Banerjee Calls MK Stalin وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن کو فون - مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن کو فون کال کرکے بی جے پی مخالف اپوزیشن اتحاد بنانے اورغیر بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں گورنر کی سرکاری کام کاج میں مداخلت سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلی ایم کے اسٹالن نے بھی ممتابنرجی کے خطاب کا مثبت جواب دیا۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن کو فون

author img

By

Published : Apr 20, 2023, 11:34 AM IST

کولکاتا: اگلے سال بھارت میں ہونے والے عام انتخابات 2024 کو لے کر سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، جہاں ایک طرف حکمراں جماعت بی جے پی اقتدار میں برقرار رہنے کی کوشش میں مصروف ہے، وہیں دوسری طرف تمام اپوزیشن جماعتوں نے مضبوط اپوزیشن اتحاد بنانے کے لئے ایک دوسرے سے بات چیت شروع کر دی۔ اسی ضمن میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ایک بار پھر اپوزیشن اتحاد قائم کرنے کو لے کر کوشش تیز کردی ہیں۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلی نے تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کو فون کیا۔ دونوں رہنماوں کے درمیان کافی دیر تک بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے شکایت کی کہ غیر بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں گورنر غیر جمہوری طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ ان کی وجہ سے حکومت کو انتظامی کام کاج میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اسٹالن سے کئی اہم موضو ع پر تبادلہ خیال کیا۔ انہیں فون کیا کہ وہ اس مسئلہ پر ان کی حمایت کریں۔ ممتا بنرجی نے تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کو مشورہ دیا کہ دوسری ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے اپوزیشن اتحاد کو لے کر بات چیت کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee extends Eid greetings ممتابنرجی نے مسلمانوں کو عید کی پیشگی مبارکباد دی

اس کے بعد تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے ساتھ اپنی فون پر بات چیت کے بارے میں ٹویٹ کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ مغربی بنگال کی عزت مآب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مجھ سے فون پر بات کی اور غیر بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں گورنروں کی غیر جمہوری سرگرمیوں کی مخالفت کرنے کی ہماری کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے مخالف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو مشورہ دیا کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی ایک میٹنگ کریں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اس سے پہلے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین سے بھی غیر بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں گورنر کی حکومتی کام کاج میں مداخلت اور اپوزیشن اتحاد کے سلسلے میں بات چیت کر چکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.