ETV Bharat / state

West Bengal CM Mamata Banerjee مہنگائی پر ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت پر تنقید کی

سردی کا موسم شروع ہونے سے قبل ہی مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو میں ٹاسک فورس، زرعی مارکیٹنگ محکمہ کے ساتھ ایک ہنگامی میٹنگ میں اس سلسلے میں کئی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پہلے بھی کئی مقامات پر مہنگے داموں سبزیاں فروخت کرنے کی خبریں موصول ہو چکی ہیں۔ اسے فوری طور پر کنٹرول کیا جائے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے کولڈ سٹوریج سے آلو مارکیٹ میں لانے کی ہدایت دی ہے۔West Bengal CM Mamata Banerjee

author img

By

Published : Nov 14, 2022, 8:40 PM IST

Updated : Nov 14, 2022, 9:23 PM IST

سبزیوں اور کھانے کی اشیا میں اضافے پر ممتا بنرجی نے اعلیٰ سطحی ہنگامی میٹنگ کی

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے لوگ بحران میں ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پہلے ہی بازار پر پڑ چکا ہے۔ لیکن میں کہوں گی مارکیٹ مستحکم ہے۔ لیکن کچھ سبزیوں کی قیمت بہت زیادہ ہے۔West Bengal CM Mamata Banerjee Call Emergency Meeting On Price Hike

ممتا نے سوال کیا کہ اتنے پیسوں میں سبزیاں کیوں بیچی جا رہی ہیں؟“ میٹنگ کے بعد ایک نمائندے نے کہا کہ گوبھی فی کلو کے حساب سے فروخت ہوتی ہے۔ جواب میں، وزیر اعلیٰ نے اپنے چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ کہا، ”تم چلو (ہوشیار) ہو۔ گوبھی بھاری ہونے کی وجہ سے کلو ہو گئی ہے!۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے پالک کی قیمت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ’اور بھی بہت سی سبزیاں ہیں۔ ان کی طرف مت دیکھو۔'' وہ سبزی بردوان، بیر بھوم میں دستیاب ہے۔ جب لہسن کے ساتھ پکایا جائے تو پنکا ساگ چاولوں کے ساتھ گلے میں چلا جاتا ہے۔ میں جانتی ہوں کہ یہ سبزیاں مامباری سے آتی ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے سوال کیا کہ کولکتہ میں پھلیاں 22 روپے فی کلو کیوں فروخت ہو رہی ہیں۔ اس کے بعد وہ آلو اور گوشت بیچنے کے موضوع پر آئے۔ انہوں نے میٹنگ میں ٹاسک فورس سے کہا کہ مارکیٹ میں آلو زیادہ قیمت پر کیوں فروخت ہو رہے ہیں؟ اگر ضرورت ہو تو ”سفل بنگلہ“ میں فروخت کریں۔

ممتا بنرجی نے سوال کیا کہ مچھلی اورچکن کی قیمت اتنی کیوں بڑھ رہی ہے؟ ممتابنرجی نے کہا کہ مارکیٹ میں چکن کی قیمت زیادہ ہے۔ اسے کم کیا جائے۔ چکن کی قیمت 150 کے درمیان رکھنے کی کوشش ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑبھیں:Egg And Onion Prices Hike پیاز اور انڈے کی قیمت میں اضافے سے عام لوگ پریشان

افسران نے ممتا بنرجی کو بتایا کہ چکن فوڈ کی قیمت بہت بڑھ گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مرغیوں کی پرورش کی قیمت میں بہت بڑھ گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت کم نہیں ہو رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے براہ راست سوال کیا کہ باہر سے چکن فوڈ کیوں لایا جارہا ہے؟ اگر ریاست اپنی پہل پر چکن فیڈ کے بیج تیار کرے تو لاگت بہت کم ہو جائے گی۔ اس کے بعد ممتا بنرجی نے اس پر پہل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے کارخانے خود بنانے ہوں گے۔ اگر ضرورت ہو تو زرعی یونیورسٹی کے سائنسدانوں اور محققین پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے مرکزی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت جی ایس ٹی کی ساری رقم لے کر جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے نیک نیتی سے جی ایس ٹی کیا تو تمام ریاستوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایک ہی ٹیکس ہوگا۔ لیکن اس کے بعد میں دیکھ رہی ہوں کہ وہ ہمیں کچھ نہیں دے رہے، وہ سب کچھ خود لے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے مچھلی کی پیداوار کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہاکہ پولیس انتظامیہ کو زیادہ محتاط رہنا چاہیے تاکہ سبزیوں سے لدی گاڑیاں ہر جگہ آسانی سے سفر کر سکیں۔ تاکہ کوئی پریشانی نہ ہو۔ ممتا نے کہاکہ ایک طرفہ کا مطلب ہے کہ اگر آگے کا راستہ بند ہے، تو دوسرے طریقے سے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں۔ ذہانت سے مسائل حل کریں۔

ممتا نے ماہی پروری محکمہ سے مچھلی کی پیداوار بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس سال ان کی حکومت کا ہدف سالانہ 5 لاکھ میٹرک ٹن مچھلی پیدا کرنا ہے۔West Bengal CM Mamata Banerjee Call Emergency Meeting On Price Hike

Last Updated : Nov 14, 2022, 9:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.