کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پچھم بنگال دیوس پر غور کرنے کےلئے 29اگست کو تمام سیاسی جماعتوں سے تبادلہ خیال کرنے کے لئے آل پارٹی میٹنگ طلب کی۔ انہوں نے کہاکہ امید کرتے ہیں کہ میٹنگ میں مثبت بات چیت ہوگی۔
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ پچھم بنگال دیوس سے متعلق کچھ بھی طے کرنے سے قبل وزیراعلیٰ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ وزیراعلیٰ 29 اگست کو پچھم بنگال دیوس پر ایک آل پارٹی میٹنگ کریں گی۔ یہ ریاستی سکریٹریٹ میں منعقد کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ممتا بنرجی نے بنگلہ سال کے پہلے دن پہلے بیساکھ کو بنگلہ دیوس کے طور پر منانے کی تجویز پیش کی ہے۔
اس ہفتے کے شروع میں ریاستی اسمبلی کے ذریعہ تشکیل دی گئی ایک کمیٹی نے متفقہ طور پرپہلا بیساکھ (بنگالی کلینڈر کا پہلا دن) پچھم بنگال دیوس کے طور پر منانے کی تجویز پیش کی ہے۔ کمیٹی کی تجویز کو حتمی منظوری کے لیے ممتا بنرجی کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Mamata Slams Centre ممتا بنرجی نے ای ڈی کی سرگرمی پر سوالات کھڑے کیے
کمیٹی نے ایک ریاستی گانا بھی تجویز کیا ہے اور ذرائع نے بتایا کہ رابندر ناتھ ٹیگور کا بنگار مٹی بنگال گیت اس میں سرفہرست ہے۔بیوروکریٹ نے کہا کہ میٹنگ کے دوران اس پر بھی بات چیت کی جائے گی۔