کولکاتا: مغربی بنگال کے ضلع شمالی24 پرگنہ کے سندیش کھالی کے ترنمول کانگریس کے لیڈر شاہجہاں شیخ ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی راشن کرپشن معاملے میں چھاپہ مارنے ان کے گھر گئی تھی تو ای ڈی کی ٹیم کو احتجاج کا سامنا کرنا پڑا ۔مشتعل ہجوم نے ای ڈی کی ٹیم پر حملہ کردیا ۔جس میں تین افسران شدید زخمی ہوگئے۔
-
Why is @BJP4India Govt selective in extending support to religious gatherings?
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) January 11, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
While they support Kumbh Mela in UP, the profound cultural and spiritual significance of Gangasagar Mela in Bengal is being ignored.
Devotees from across the country participate, yet @GoWB's appeals… pic.twitter.com/nSR371NBjp
">Why is @BJP4India Govt selective in extending support to religious gatherings?
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) January 11, 2024
While they support Kumbh Mela in UP, the profound cultural and spiritual significance of Gangasagar Mela in Bengal is being ignored.
Devotees from across the country participate, yet @GoWB's appeals… pic.twitter.com/nSR371NBjpWhy is @BJP4India Govt selective in extending support to religious gatherings?
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) January 11, 2024
While they support Kumbh Mela in UP, the profound cultural and spiritual significance of Gangasagar Mela in Bengal is being ignored.
Devotees from across the country participate, yet @GoWB's appeals… pic.twitter.com/nSR371NBjp
اس واقعے کے بعد سے ہی ریاست میں سیاست سرگرم ہے ۔مبینہ طور پر ہنگامہ آرائی کے درمیان شاہجہان گھر کے پچھلے دروازے سے فرار ہو گئے۔ ای ڈی نے دعویٰ کیا کہ شاہجہاں کے اشارے پر ہی ان کے حامیوں نے ای ڈی کی ٹیم پر حملہ کیا ۔یہ حملہ منصوبہ بند تھا۔جمعرات کو صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ شاہ جہاں کے خلاف جانچ جاری ہے اور اس معاملے میں وہ کچھ زیاہ نہیں بول سکتی ہیں ۔
سندیش کھالی کے واقعے کے بعد سے ہی ترنمول کانگریس تنقیدوں کی زد میں ہے۔اپوزیشن جماعتیں ترنمول کانگریس پر حملہ آور ہیں ۔ ہائی کورٹ نے جمعرات کو ای ڈی کے خلاف داخل کی گئی جوابی ایف آئی آر پر روک لگا دی ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نےکہاکہ پولس فی الحال ای ڈی کے خلاف تحقیقات نہیں کر سکتی ہے۔پولس سے ایف آئی آر کی کاپی طلب کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پارٹی میں جاری گروپ بندی سے ناراض ممتا نے سخت پیغام دیا
پارٹی کے ترجمان اور ریاستی ترنمول کے جنرل سکریٹری میں سے ایک کنال گھوش نے اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سندیش کھالی کا واقعہ انتہائی تشویشناک اور افسوسناک ہے۔ لیکن بی جے پی کے حکم پر مرکزی ایجنسیاں اور مرکزی فورسز ترنمول کانگریس کی تذلیل کرنے کے نام پر مختلف علاقوں میں جا کر تلاشی لینے کے لیے اکسا رہی ہیں۔
یو این آئی