کولکاتا: قومی راجدھانی دہلی میں احتجاج کر رہے پہلوانوں کی حمایت میں کولکاتا میں احتجاج کیا گیا۔ کولکاتا کے عوام نے ساکشی ملک، بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ کی تحریک کی حمایت میں احتجاجی ریلی نکالی۔ ریاستی وزیر کھیل اروپ بسواس نے کولکاتا کے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں کے ساتھ ہزارہ سے رابندر سدن تک جلوس کا اہتمام کیا۔
-
Our wrestlers, our pride!
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) May 31, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Hon’ble Chairperson @MamataOfficial invited all to join us as we light candles tomorrow in a show of solidarity.
The guilty won’t go unpunished!
We won’t rest till JUSTICE is served. pic.twitter.com/bZGfmlancx
">Our wrestlers, our pride!
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) May 31, 2023
Hon’ble Chairperson @MamataOfficial invited all to join us as we light candles tomorrow in a show of solidarity.
The guilty won’t go unpunished!
We won’t rest till JUSTICE is served. pic.twitter.com/bZGfmlancxOur wrestlers, our pride!
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) May 31, 2023
Hon’ble Chairperson @MamataOfficial invited all to join us as we light candles tomorrow in a show of solidarity.
The guilty won’t go unpunished!
We won’t rest till JUSTICE is served. pic.twitter.com/bZGfmlancx
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی چند منٹوں میں نبنو اسمبلی ہال میں میٹنگ ختم کرنے کے بعد جلوس میں شامل ہو گئیں۔ وہاں وزیراعلی'وی وانٹ جسٹس' کے پلے کارڈ کے ساتھ چلتی نظر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک اس وقت جاری رہے گی جب تک پہلوانوں کو انصاف نہیں مل جاتا۔ جلوس میں وزیراعلی ممتا بنرجی چیف کے علاوہ بنگال اولمپک ایسوسی ایشن، ایسٹ بنگال-موہن بگان-محمدن اسپورٹنگ-آئی ایف اے کی 36 تنظیمیں شامل تھیں۔ ریلی میں کرکٹر وزیر کھیل منوج تیواری، ایشان پورل، سوراشیس لہری اور شیوشنکر پال جیسے کرکٹرز موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:Mamata On Wrestler کولکاتا میں پہلوانوں کی حمایت میں کھلاڑیوں کی احتجاجی ریلی
اس کے علاوہ ولمپیئن جے دیپ کرماکر کے ساتھ موجودہ اور سابق فٹبالرز بشمول گرینڈ ماسٹر دیویانڈو باروا۔منوج کوٹھاری سمیت دیگر شخصیات بھی تھیں۔ ریلی میں شامل تمام لوگوں کا کہنا تھا کہ پہلے ملزم کو گرفتار کیا جائے، نیز پہلوانوں کے ساتھ غیر مناسب کارروائی کی بھی مذمت کی گئی۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ جمعرات کے دن پہلوانوں کی حمایت میں موم بتی جلوس کا اہتمام کیا جائے گا۔ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو یہ بات اچھی طرح سے سمجھ لینی چاہیے کہ دہلی میں دھرنے پر بیٹھے پہلوان تنہا نہیں ہیں بلکہ پورا ملک ان کے ساتھ کھڑا ہے۔