ETV Bharat / state

'ملک کوبچانے کےلئے متحد ہوجائیں' - شہریت ترمیمی ایکٹ

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج مہا بھارت اور تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے عوام سے اپیل کی ملک کوبچانے کےلئے متحد ہوجائیں ۔

'ملک کوبچانے کےلئے متحد ہوجائیں '
'ملک کوبچانے کےلئے متحد ہوجائیں '
author img

By

Published : Feb 5, 2020, 12:07 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 5:30 AM IST

مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے راناگھاٹ میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ بی جے پی مہابھارت کے درویودھن کے بھائی دسا سن کی پارٹی ہے۔ملک کے عوام سے اپیل کی ملک کوبچانے کےلئے متحد ہوجائیں

ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ پارٹی جبراً ملک بھر میں این آر سی ، این پی آر اور شہریت ترمیمی ایکٹ کو نافذ کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔

انہوں نے نے کہا کہ وہ اس تغلقی فرمان کے خلاف خاموش رہنے والے نہیں ہیں ۔
محمد بن تغلق نے 1325سے 1351کے درمیان دہلی میں حکمرانی کی جو سخت فیصلے کیلئے مشہور تھے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این پی آر، این آر سی اور سی اے اے کالا جادو کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے ۔

ممتا بنرجی نے ملک کے عوام سے کہاکہ وہ ملک کو بچانے کےلئے متحد ہوکر رہیں ۔

'ملک کوبچانے کےلئے متحد ہوجائیں '
'ملک کوبچانے کےلئے متحد ہوجائیں '

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترنمول کانگریس دس ساسن کی پارٹی نہیں ہے بلکہ ہم عوام کی بات سن کر اپنے فیصلے کرتے ہیں ۔

ممتا نےآج دعویٰ کیاہے کہ بنگال میں این آر سی نافذ کیے جانے کے خوف کی وجہ سے 30افراد کی موت ہوگئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ این آر پی ، این آر سی اورسی اے اے کالاجا دو کی طرح ہے ۔

محترمہ بنرجی نے کہا کہ چوں کہ میرے پاس میری ماں کا برتھ سرٹیفیکٹ نہیں ہے اس لئے مودی حکومت مجھے بھی ملک سے باہر نکال دے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ افسوس ناک بات ہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے مخالفین اور احتجاج کرنے والوں کو غدار کے طور پر پیش کیاجارہا ہے ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ شاہین باغ اور جامعہ ملیہ میں فائرنگ کے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک پرمن احتجاج کو نقصان پہنچانے اور اس پر دہشت گردی کا لیبل لگانے کی کوشش کی ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ اس طرح کے لیڈران کے بیانات سے ملک کا مستقبل تاریک ہورہا ہے ۔جب مرکزی وزیر اس طرح کے بیانات دیں توعام افراد کیا کرسکتے ہیں ۔ہم نہیں جانتے ہیں کہ آئند ہ کیا ہوگا ۔چوں کہ دہلی میں اسمبلی انتخابات ہیں ۔

بی جے پی جانتی ہے کہ وہ انتخابات نہیں جیت سکتے ہیں اس لئے وہ دہلی کے عوام کو گولی مارنے کی بات کررہے ہیں ۔بی جے پی کے لوگ بول رہے ہیں کہ بولی نہیں گولی چلے گاممتا بنرجی نے کہا کہ میں کہتی ہوں کہ صرف عوام کی بولی ہی چلے گی ۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 5:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.