ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjee اگلے تین مہینے میں ایک لاکھ نئی بھرتیاں کی جائیں گی

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست بھر میں 1 لاکھ 25 ہزار نئی بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔ پنچایتی انتخابات سے قبل حکومت کی جانب سے اس اعلان کو ایک بڑا قدم سمجھا جارہا ہے۔

اگلے تین مہینے میں ایک لاکھ نئی بھرتیاں کی جائیں گی

author img

By

Published : May 31, 2023, 12:47 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اس میں اسکول اساتذہ، اسکول میں غیر تدریسی عملہ، گروپ ڈی اور مختلف دفاتر میں بھرتیاں کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹروں، نرسوں، پروفیسروں سے لے کر آنگن واڑی کارکنوں کی بھرتی کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ بھرتی کا عمل اگلے دو سے تین ماہ کے اندر شروع ہو جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت نئے روزگار پر بہت زور دے رہی ہے۔ ہم اس بھرتی کے عمل کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ تقرریوں میں پرائمری تعلیم میں 11 ہزار اساتذہ کی بھرتی متوقع ہے۔

اس کے علاوہ اپر پرائمری میں 14 اساتذہ کی بھرتی کا امکان ہے۔ محکمہ پولیس میں تقرری کا اعلان کیا گیا ہے۔ پولیس فورس میں 20 ہزار بھرتیوں کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ محکمہ ایکسائز میں کانسٹیبل کے عہدوں پر 20 ہزار بھرتیاں کی جائیں گی۔ وزیراعلی ممتابنرجی نے مختلف محکموں میں نئی بحالیوں کا بھی اعلان کیا۔ دوسری طرف مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہفتوں کے نسلی تشدد کے بعد وہ (مسٹر شاہ) بالآخر منی پور پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee On Manipur وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے منی پور جانے کے لئے مرکز کو خط لکھا

محترمہ بنرجی نے ریاستی سکریٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ اب بھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے متاثرہ خاندانوں سے ملنے کی زحمت نہیں کی۔ انہوں نے بی جے پی کے 'دکھاؤ اور بتاؤ' نقطہ نظر اور 'ہمدردی کی کمی' کے خطرے کی بھی مذمت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.