ETV Bharat / state

کورونا وائرس سے نمٹنے میں مصروف سرکاری عملے کیلئے انشورنس - کورونا وائرس سے نمٹنے میں مصروف سرکاری عملے کیلئے انسورنش

بنگال حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اسپتالوں اور بلدیات اور دیگرشعبوں میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو انشورنس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کورونا وائرس سے نمٹنے میں مصروف سرکاری عملے کیلئے انسورنش

author img

By

Published : Mar 19, 2020, 11:07 PM IST

مغربی بنگال حکومت کے مطابق اگر کوئی کووڈ ۔19 سے نمٹنے کے دوران بیمار ہوجاتا ہے تو اس بیمہ کے تحت اسے 5 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔ موت کی صورت میں 10لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

اس انشورنس کا فائدہ مستقل، کنڈیکٹ اور پارٹ ٹائم کرنے والے ملازمین کو ملے گا ۔اس کے علاوہ محکمہ صحت کے علاوہ محکمہ بلدیات اور شہری ترقیات محکمہ کے تحت کام کرنے والوں کو فائدہ ملے گا ۔اس کے علاوہ پولس اہلکاروں کو بھی اس کا فائدہ ملے گا۔

بین الاقوامی وبا کی شکل اختیار کر چکی کورونا وائرس کے سبب پوری دنیا میں افراتفری کا ماحول ہے۔

بھارت کی مختلف ریاستوں میں کوروناوائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں روزبروز میں اضافہ ہورہا ہے ۔ملک میں کوروناوائر کے سبب اب تک چار لوگوں کی موت ہو گئی۔

مغربی بنگال میں کوروناوائرس کا اب تک ایک بھی کیس رجسٹرڈ نہیں کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز انگلینڈ سے کولکاتا آنے والے نوجوان کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے شبہ میں بیلیا گھاٹا آئی ڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ لندن میں شوٹنگ ختم کرکے کولکاتا پہنچنے پر ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور اداکارہ میمی چکرورتی کو بھی 14 دنوں تک کورین ٹائن کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.