ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں 'وبا ایکٹ' نافذ کرنے کا اعلان

کورونا کے بڑھتے ہوئے دائرہ کار کو دیکھتے ہوئے وزیرا علی ممتا بنرجی نے بنگال میں ایپیڈیمک ڈیزیز ایکٹ (وبا ایکٹ) نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

author img

By

Published : Mar 16, 2020, 9:41 PM IST

کوروناوائرس:مغربی بنگال وباایکٹ نافذ
کوروناوائرس:مغربی بنگال وباایکٹ نافذ

مغربی بنگال سکریٹریٹ نبنو میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے آج اعلیٰ سطحی میٹنگ کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ کورونا وائر سے نمٹنے کیلئے ہم نے Epidemic Diseases Act نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کوروناوائرس:مغربی بنگال وباایکٹ نافذ

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال حکومت نے اسکولوں کو 15 اپریل تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے احتیاطی تدابیر کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے ہیں۔ اس سے قبل حکومت نے 31 مارچ تک اسکول و کالج بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ صورت حال گرچہ ابھی بھیانک نہیں ہوئے ہیں مگر ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نہیں رہ سکتے ہیں۔

ممتا بنرجی نے ریاستی سیکریٹریٹ میں آج اعلیٰ سطحی میٹنگ کرنے کے بعد اسکول اب 15اپریل تک بند رکھا جائے گا۰وزیرا علیٰ نے کہا کہ ریاست کے تمام آنگن واڑی کے مراکز بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ ہم نے سوچا تھا کہ اس ایکٹ کو نافذ نہیں کیا جائے گا مگر آج صبح شمالی 24پرگنہ میں کچھ مشتبہ مریض علاج کرائے بغیر فرار ہوگئے ہیں۔

کوروناوائرس:مغربی بنگال وباایکٹ نافذ
کوروناوائرس:مغربی بنگال وباایکٹ نافذ

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کورو ناوائرس سے متاثر ین کی تعداد میں افہ ہوا ہے۔بنگال میں اب تک ایک بھی مریض کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔مگر کئی افراد کو خصوصی نمونہ میں رکھا گیا ہے۔میٹنگ میں وزیرا علیٰ نے کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے سرکاری تیاریوں کا جائزہ لیا اور افسران سے کہا کہ زیادہ سے زیادہ تیاریاں رکھی جائیں۔

میٹنگ کے بعدنامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیرا علیٰ نے کہا کہ اسکولوں کو بند کرنے کی مدت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے روک تھا م سے بچنے کیلئے ہی ریاست کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات بڑھانے کے فیصلہ کیاگیاہے۔

وزیر اعلی نے کہاکہ آنگن واڑی مراکز بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم وزیر اعلی نے کہا کہ آنگن واڑی سنٹر کے بچوں کو 2 کلو چاول اور دیگر کھانا ان کے گھر بھیجنے کا انتظام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں پہلے ہی420,000افراد کی اسکریننگ ہوچکی ہے وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ان کا 5000 سے زائد افراد سے باقاعدہ رابطہ ہے۔

اس ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد ریاستی حکومت اور محکمہ صحت کو اختیارات زیادہ مل جائیں گے۔حکومت اپنے خصوصی اختیارات کے تحت کسی بھی علاقے کا محاصرہ کرسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.