ETV Bharat / state

'جیل جاؤں گی یاجان دوں گی لیکن حراستی کیمپ بننے نہیں دوں گی' - مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی

ریاستی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت اور سپریم کورٹ کی ہدایت پر آسام میں حراستی مراکز بنائے گئے ہیں۔ بنگال میں حراستی کیمپ کسی بھی قیمت پر بننے نہیں دوں گی اس کے لیے مجھے جیل جانا پڑے یا پھر موت کو گلے لگانا پڑے دونوں کے لیے تیار ہوں۔

'جیل جاوں گی یاجان دوں گی لیکن حراستی کیمپ بننے نہیں دوں گی'

author img

By

Published : Dec 24, 2019, 9:03 PM IST

شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف ایک بار پھرمغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی سوامی وی ویکانند اسٹڈیم سالٹ لیک سے ایک بڑے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش سے بڑے پیمانے پر بھارت ہجرت کرکے بھارت آئے تھے اب وہ بھارتی شہری ہیں ۔

'جیل جاوں گی یاجان دوں گی لیکن حراستی کیمپ بننے نہیں دوں گی'

انہوں نے کہاکہ کہاکہ مرکزی حکومت کی ہدایت پر آسام میں حراستی مراکز بنائے گیے ہیں۔ حراستی کیمپ بنانے کا کیا مقصد ہے۔کن لوگوں کو ان حراستی کیمپ میں قید کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ امت شاہ صرف وزیرداخلہ نہیں ہیں بلکہ وہ بی جے پی کے اعلیٰ رہنما ہیں جو آر ایس ایس کی ہدایت پر کام کرتے ہیں۔ملک کے عوام کو پریشان کرنے کے لئے بی جے پی جو کام کررہی ہے۔ وہ جائز نہیں ہے ۔عوام نے جھارکھنڈ میں بی جے پی کو آئینہ دیکھایا اورپورا ملک اس کے لیے تیار ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ کاکہنا ہے کہ میں ایک بار پھر کہتی ہوں کہ شہریت ترمیمی ایکٹ، این آرسی اور اب این آرپی کو مغربی بنگال میں نافذ کرنے کا سوال ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ مجھ سے بات چیت کرنے کے لیے کون آ ئے گا۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ کاکہنا ہے کہ مغربی بنگال میں حراستی کیمپ تعمیر کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ مرکزی حکومت اپنی طاقت پر حراستی کیمپ بنانے کی بات کرے گی تو مجھے جیل بھیجنا ہوگا یاپھر مجھے جان سے مارنا پڑے گا۔

انہوں نے کہاکہ غریب عوام کو کسی بھی قیمت پر حراستی کیمپ جانے نہیں دوں گی۔

ممتا بنرجی نے گزشتہ ہفتے سوموار کو کلکتہ میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مہم کی شروعات کی تھی اور آج اسی مہم کے تحت سوامی وی ویکانند اسٹڈیم سے بیلیا گھاٹا میں واقع گاندھی بھون تک جلوس نکالا۔

اس موقع پر ممتا بنرجی نے کہا کہ جھار کھنڈ کے عوام نے بی جے پی کے تکبر کو رد کردیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.