ETV Bharat / state

ممتابنرجی نے ایم کروناندھی کو خراج عقیدت پیش کیا - پہلی برسی

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے تمل ناڈو کے چنئی میں منعقد سابق وزیراعلیٰ ایم کروناندھی کی پہلی برسی میں شرکت کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا

ممتابنرجی
author img

By

Published : Aug 7, 2019, 6:18 PM IST

مغر بی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے تامل ناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے رہنما کرونا ندھی کی پہلی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا اور عظیم سیاسی رہنما قراردیا ۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ ڈی ایم کے کے بانی اور سابق تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کرونا ندھی کی پہلی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔

ممتابنرجی
ممتابنرجی

انہوں نے کہاکہ وہ ایک عظیم سیاسی رہنما تھے ۔ انہوں نے ملک اور ریاست تامل ناڈو کے لیے ناقابل فراموش کارنامہ انجام دیا ہے۔ ان کے کارنامے کو بھی کبھی بھی فراموش نہیں کیے جاسکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مزیدکہاکہ اسٹالن سے بڑی امید ہے ۔ ڈی ایم کے کے صدر اسٹالن بھی مرحوم والد کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے اپنی پارٹی کو آگے بڑھائیں گے اور ریاست تامل ناڈو کی ترقی میں اہم رول ادا کریں گے۔

ڈی ایم کے کے صدر ایم کے اسٹالن نے مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو مجسہ تحفے میں دیا۔

سابق وزیراعلیٰ ایم کروناندھی کی پہلی برسی کی تقریب میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کے علاوہ پونڈی چیری کے وزیراعلیٰ وی ناراین سوامی ،تلگو دیشم پارٹی کے چیف این چندرابابونائیڈو سمیت کئی اعلیٰ رہنماؤں نے شرکت کی۔

قابل ذکر ہے کہ ڈی ایم کے کے صدر ایم کے اسٹالن کولکاتا میں منعقد مہاریلی میں شرکت کے دوران مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو ان کے والد کی پہلی برسی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

واضح رہے کہ ڈی ایم کے کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ ایم کرونا ندھی کی گزشتہ سال سات اگست کو موت ہوئی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.